اداکارہ کبری خان جو کہ کم انٹرویو دیتی ہیں لیکن جب کوئی انٹرویو دیتی ہیں تو جم کر کرتی ہیں اپنے دل کی باتیں. انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہےکہ ڈرامہ سیریل سنگ ما میں مجھے میرا کردار بالکل اچھا نہیں لگا تھا، بعض اوقات ہوتا ایسے ہے کہ جب آپ کوئی کردار یا پراجیکٹ سائن کرلیتے ہیں اس وقت آپ کو پتہ نہیں چلتا کہ وہ کردار اچھا ہے یا نہیں لیکن جیسے جیسے وقت گزرتا ہے تو سمجھ آتی ہے کہ فلاں وقت میں کیا کردار اور سائن کیا پراجیکٹ اچھا فیصلہ تھا یا نہیں.
انہوں نے کہا کہ ویسے تو مجھے میرے بہت سارے پراجیکٹس پسند نہیں ہیں ہو سکتا ہے لوگ بھی ایسا سوچتے ہوں کہ میرا فلاں کردار اچھا نہیں تو میںخود مانتی ہوں کہ میرے کونسے کردار یا پراجیکٹس اچھے نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ ڈرامہ سیریل الف اللہ اور انسان میں بھی میرا کردار اچھا نہیں تھا۔انہوں نے کہاکہ اب میری کوشش ہوتی ہے کہ بہت ہی سوچ سمجھ کر کوئی پراجیکٹ سائن کیا کروں. یاد رہے کہ کبری خان آخری بار فلم لندن نہیں جائونگا میں نظر آئیں تھیں. کبری خان کا آج کل اداکار گوہر رشید کے ساتھ نام جوڑا جاتا ہے.