سنگین غداری کیس،متوقع فیصلہ کیخلاف درخواستیں سماعت کیلیے مقرر، کب ہو گی سماعت؟
سنگین غداری کیس، متوقع فیصلہ کیخلاف درخواستیں سماعت کیلیے مقرر، کب ہو گی سماعت؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے غداری کیس کا فیصلہ موخر کرنے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر لی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کا فل بنچ منگل کو سابق صدر پرویز مشرف اور وزارت داخلہ کی درخواست پر سماعت کرے گا۔چیف جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی سماعت کریں گے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کا تین رکنی خصوصی بنچ دوپہر 12:30 بجے غداری کیس پر سماعت کرے گا۔
سنگین غداری کیس کا فیصلہ روکنے کے لیے وفاقی وزارت داخلہ اور سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں الگ الگ درخواستیں دائر کی تھیں۔ وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نئی پراسیکیوشن ٹیم کی تعیناتی تک خصوصی عدالت کو کارروائی سے روکا جائے اور فیصلہ محفوظ کرنے کا حکم نامہ بھی معطل کیا جائے۔دوسری درخواست میں سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل نے استدعا کی ہے کہ ان کے موکل کو صفائی کا موقع ملنے تک خصوصی عدالت کی کارروائی معطل کی جائے۔
پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس، عدالت نے کس کو وکیل مقرر کیا؟ اہم خبر
پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس ،روزانہ سماعت کا حکم
خصوصی عدالت میں پرویز مشرف سنگین غداری کیس کی سماعت کا فیصلہ محفوظ کر لیا گیا، فیصلہ 28 نومبر کو سنایا جائے گا.
لاہور ہائیکورٹ میں سابق صدر پرویز مشرف کی خصوصی عدالت میںٕ فیصلہ محفوظ ہونے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس مظاہر اکبر نقوی نےکیس کی سماعت کی,لاہور ہائیکورٹ کے پرویز مشرف کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دو سوالات کئے اور پرویز مشرف کے وکیل کو کل مزید دلائل دینے کی مہلت دےدی،
پرویز مشرف پاکستان کیوں نہیں آ سکتے، وکیل نے عدالت کو بتا دیا
پرویز مشرف نے ایسا کیا کیا کہ تحریک انصاف کے وزیر بھی تعریف کرنے پر مجبور
عدالت نے سوال کئے کہ یہ بتائیں پرویزمشرف اسلام آباد کےرہائشی ہیں تولاہورہائیکورٹ کیسے کیس سن سکتی ہے؟ کوئی فیصلہ بتائیں کہ درخواست گزار جس جگہ کا رہائشی ہو اس کاکیس کوئی اور عدالت سن سکے