سنگین غداری کیس ،فیصلہ محفوظ، کب سنایا جائے گا؟ اہم خبر

0
43

سنگین غداری کیس ،فیصلہ محفوظ، کب سنایا جائے گا؟ اہم خبر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خصوصی عدالت میں پرویز مشرف سنگین غداری کیس کی سماعت ہوئی،عدالتی حکم پر وفاقی سیکریٹری داخلہ عدالت میں پیش ہوئے، جسٹس وقار احمد سیٹھ نے استفسار کیا کہ کیا استغاثہ ٹیم کو ہٹانے سے پہلے عدالت سے اجازت لی گئی؟ جس پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ حکومت تبدیلی کے بعد پراسیکیوٹر اکرم شیخ نے استعفیٰ دے دیا تھا،حکومت نے 23 اکتوبر کو استغاثہ کی ٹیم کو برطرف کیا،

بے نظیر قتل کی تحقیقات دوبارہ کرنے کا فیصلہ ،زرداری کیلئے ایک اور مشکل

جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ عدالت نے آپ کو نہیں سیکریٹری داخلہ کو طلب کیا تھا، انہیں بات کرنے دیں، جسٹس نذر اکبر نے کہا کہ اٹارنی جنرل آفس کا اس کیس میں کوئی کردار نہیں،عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل ساجد الیاس بھٹی کو روسٹرم سے ہٹا دیا،

پرویز مشرف پاکستان کیوں نہیں آ سکتے، وکیل نے عدالت کو بتا دیا

پرویز مشرف نے ایسا کیا کیا کہ تحریک انصاف کے وزیر بھی تعریف کرنے پر مجبور

جسٹس وقار احمد سیٹھ نے کہا کہ استغاثہ نے تحریری دلائل جمع کرا دیئےجو ہمارے لیے کافی ہیں، مشرف کے وکیل کہاں ہیں؟ رجسٹرار خصوصی عدالت نے بتایا کہ مشرف کے وکیل رضا بشیر عمرے پر چلے گئے ہیں، جسٹس وقار احمد نے کہا کہ آج مشرف کے وکیل کو دلائل کیلئے تیسرا موقع دیا تھا ،

خصوصی عدالت میں پرویز مشرف سنگین غداری کیس کی سماعت کا فیصلہ محفوظ کر لیا گیا، فیصلہ 28 نومبر کو سنایا جائے گا.

واضح رہے کہ سنگین غداری کیس میں پرویز مشرف کی بریت اورالتواء کی درخواستیں مسترد.کرنے ہوئے عدالت نے فیصلہ سنایا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ وزارت قانون ان وکلا کے فیس شیڈول کے بارے میں رپورٹ پیش کرے،ملزم پیش نہیں ہوتاتوکیس ختم کرنےکی درخواست کوناقابل سماعت سمجھتے ہیں،سپریم کورٹ کے احکامات پرعمل درآمد کیا جائےگا ملزم خرابی صحت کے باعث پیش نہیں ہوپارہا.درخواستوں پر فیصلہ رجسٹرارراؤجبار نے پڑھ کر سنایا.

پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس، عدالت نے کس کو وکیل مقرر کیا؟ اہم خبر

پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس ،روزانہ سماعت کا حکم

Leave a reply