معروف اداکارہ و ہدایتکارہ سنگیتا بیگم نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ ٹیلی فونز نے بہت کام خراب کر دیا ہے کیونکہ ایکٹرز فون پر لگے رہتے ہیں ان کو ہوش ہی نہیں ہوتا کہ انہوں نے کام بھی کرنا ہے، ان کو کہنا پڑتا ہے کہ بھئی سین ہے فون چھوڑ دو، میں اپنے کام کے دوران اپنے فون کو ہاتھ نہیں لگاتی، جب کٹ ہو تب فون کو چیک کرتی ہوں، یہ ٹیلی فون کے سلسلے نے کام کو بہت زیادہ متاثر کیا ہے. انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہ کہا کہ آج کی اداکارائیں سب اچھا کام کررہی ہیں لیکن بات ہے توجہ کی .

میں‌نے اپنے دور میں‌ جب بطور ہیروئین کام کیا تو وقت پر سیٹ پر آتی تھی ، آج بھی وہی روٹین ہے سب سے پہلے اٹھتی ہوں پھر سب کو جگاتی ہوں اور کہتی ہوں کہ بھئی چلو اٹھ جاو کام پر چلو. یہ چیزیں نوجوان نسل میں نہیں ہے.میں نے اپنے کام کا طریقہ کار نہیں بدلہ آج بھی سیٹ پر سب سے پہلے ہوتی ہوں اور میرے آنے کے بعد میرے اسسٹنٹس آ رہے ہوتے ہیں. انہوں نے کہا کہ آج کل میری طبیعت کچھ ناساز ہے میں دوائیاں کھا رہی ہوں بہت جلد مکمل صحیتاب ہو جائوں گی .

میں آج جو بھی ہوں سلمان خان کی وجہ سے ہوں سوناکشی سنہا

فلم انڈسٹری کو سرمایہ کاری کی ضرورت ہے ہمایوں سعید

گرین ٹی وی کی نشریات کا آغاز کب ہو گا اعلان ہو گیا

Shares: