خاتون نے خود کو 2 بچیوں سمیت جلا کر خودکشی کرلی

سانگھڑ: خاتون نے خود کو 2 بچیوں سمیت جلا کر خودکشی کرلی،اطلاعات کے مطابق سندھ کے شہر سانگھڑ میں شوہر سے جھگڑے کے بعد بیوی نے خود کو 2 بچیوں سمیت جلا کر خودکشی کرلی۔

ذرائع کے مطابق سندھ کے شہر سانگھڑ میں خاتون نے شوہر سے ناراضگی پر 3 بچیوں سمیت خود کو کمرے میں بند کرکے آگ لگالی، آگ لگنے سے خاتون اور 2 بچیاں جاں بحق ہوگئیں جبکہ ایک بچی کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ڈی ایس پی نور محمد مری کے مطابق واقعہ منگلی تھانے کی حدود میں واقع چک 8 میں پیش آیا، خاتون کا شوہر سے جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد خاتون کو بچیوں سمیت خود کو آگ لگائی۔

مقتولہ کے شوہر نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں کہا کہ مجھے اہلیہ نے وقت پر روٹی پکا کر نہیں دی تھی جس پر لڑائی ہوئی تھی۔

پولیس کے مطابق خاتون کے شوہر نے دوران تفتیش بتایا کہ جھگڑے کے بعد وہ گھر سے باہر چلا گیا تھا جس کے بعد بیوی نے بچیوں سمیت خود کو کمرے میں بند کرکے آگ لگائی۔

سانگھڑ پولیس نے مقتولہ کے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

Comments are closed.