سانحہ پی آئی سی، وزیراعظم کے بھانجے سمیت کونسے تین اہم ملزمان گرفتار نہ ہو سکے؟
سانحہ پی آئی سی، وزیراعظم کے بھانجے سمیت کونسے تین اہم ملزمان گرفتار نہ ہو سکے؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سانحہ پی آئی سی لاہورکے5روزبعدبھی پولیس حسان خان نیازی کو گرفتار نہ کر سکی، وزیراعظم کے بھانجے حسان خان نیازی 5دن سے پولیس کو چکمہ دینے میں کامیاب ہو رہے ہیں،حسان نیازی کے علاوہ سانحہ پی آئی سی کے مزید 2 اہم کرداربھی پولیس کی گرفت سےباہر ہیں،
پی آئی سی لاہورکے باہرہوائی فائرنگ کرنے والا ملزم پولیس کی گرفت میں نہ آ سکا،فیاض الحسن چوہان پر حملہ کرنے والا وکیل عبدالماجد بھی گرفتار نہ کیاجاسکا.
سانحہ پی آئی سی، کتنے وکلاء پر مقدمات درج ہو گئے؟ اور کیا دفعات شامل کی گئیں؟ اہم خبر
الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے،وکلاء کی ہڑتال،سائلین خوار،گرفتاریوں کے لئے ٹیمیں تشکیل
سانحہ پی آئی سی، وزیراعلیٰ پنجاب عثما ن بزدار کی طلبی ہو گئی
سانحہ پی آئی سی، نقصان کی ابتدائی رپورٹ جاری،کتنے کروڑ کا نقصان ہوا؟
علاوہ ازیں وکلاء کو تحفظ دینے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے،ایڈوکیٹ ندیم سرور نے وکلا کے گھروں پر چھاپے مارنے کے اقدام کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔ درخواست میں آئی جی پنجاب، سی سی پی او اور پیمرا کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت وکلا کے تحفظ کے لیے احکامات جاری کرے، گرفتاریاں روکی جائیں۔
وزیراعظم کا بھانجا مقدمہ میں نامزد، گرفتاری کے لئے کتنے چھاپے مارے گئے؟
چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ لاہور واقعہ افسوس ناک اور قابل مذمت ہے،پی آئی سی واقعہ لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے،پی آئی سی واقعہ لاہور ہائیکورٹ میں ہونے کے باعث زیادہ بات نہیں کرنا چاہتا،امید ہے اس طرح کے واقعات مستقبل میں پیش نہیں آئیں گے،جو کچھ ہوا وہ نہیں ہونا چاہئے تھا ،متاثرہ خاندان کےساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہیں،