ن لیگی ایم پی اے ثانیہ عاشق کے دوپٹے سے منہ اور ناک صاف کرنے پر مفتاح اسماعیل نے وضاحت پیش کر دی-
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پرگزشتہ روز سے مریم نواز شریف کی میڈیا نمائندوں سے گفتگو کے دوران کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہوا اس موقع پر پرویز رشید، حنا پرویز بٹ، خرم دستگیر خان اور دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ثانیہ عاشق، مریم نواز کے پیچھے جبکہ مفتاح اسماعیل ان کے پیچھے موجود تھے۔
مفتاح اسماعیل کا گھٹیا پن دیکھیں ثانیہ عاشق کے دوپٹےسے ناک منہ صاف کر رہا ہے۔
یہ پاکستان کا وزیر خزانہ رہا ہے، حد ہے کہ تحریک انصاف کی قیادت کے اٹھنے بیٹھنے پہ نظر رکھنے والے صحافیوں نے اس بد اخلاقی کو یکسر نظر انداز کیا ہے۔pic.twitter.com/5dYSpsdJsa— کیڑےمکوڑے (@Form_45) March 22, 2022
اس ویڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مفتاح اسماعیل اپنے سے آگے کھڑی ثانیہ عاشق کے دوپٹے کو ہاتھ میں پکڑ کر اپنی ناک اور منہ صاف کررہے ہیں، تاہم وہ اس وقت دیکھ کسی اور جانب رہے ہیں ان سے دوبارہ یہ غلطی سرزد ہوئی تو ان کی بائیں جانب کھڑے ایک شخص نے مفتاح اسماعیل کے کان میں کچھ سرگوشی کی جس کے بعد انھیں اپنی غلطی کا احساس ہوا
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد لیگی رہنما پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت تنقید کی گئی-
تاہم اب مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نے ایک پریس کانفرنس کے دوران ثانیہ عاشق کے دوپٹے سے ناک صاف کرنے سے متعلق وائرل ویڈیو پر وضاحتی بیان جاری کردیا ہے۔
A video shows me wiping my face with my sister @SaniaaAshiq’s dupatta. As seen, I reached in my pocket, got a tissue & wiped my face. 2nd time I unknowingly picked up her dupatta on the tissue to wipe my face. Of course I apologised to her when I saw it.
— Miftah Ismail (@MiftahIsmail) March 23, 2022
مفتاح اسماعیل نے اس ویڈیو کلپ پر وضاحت دیتے ہوئے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ایک کلپ میں مجھے میری بہن ثانیہ عاشق کے دوپٹے سے اپنا چہرہ صاف کرتے دکھایا گیا ہے-
انہوں نے کہا کہ جیسا کہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میں نے پہلی بار میں اپنی جیب سے ٹشو نکالا اور اپنا چہرہ صاف کیا، دوسری بار میں میرے ہاتھ میں انجانے میں میری بہن کا دوپٹہ آگیا، اور میں نے جیسے ہی یہ دیکھا تو میں نے ان سے معافی بھی مانگ لی۔