معروف ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی محمد شامی کے ساتھ شادی کی افواہوں کے بعد ثانیہ کے والد کا ردعمل سامنے آیا ہے تا ہم ثانیہ اور شامی دونوں خاموش ہیں.
بھارتی میڈیا میں ثانیہ مرزا اور محمد شامی کی شادی کی افواہیں گردش کر رہی تھیں کہا جا رہا تھا کہ دونوں شادی کرنے والے ہیں، دو دن تک ان خبروں کے حوالے سے کسی نے کوئی ردعمل نہیں دیا تا ہم اب ثانیہ مرزا کے والد نے ردعمل دیا ہے اور افواہوں کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ثانیہ کی شامی کے ساتھ شادی نہیں ہو رہی،ان دونوں کی تو کبھی ملاقات ہی نہیں ہوئی
واضح رہے کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے درمیان رواں برس جنوری میں طلاق کی تصدیق اس وقت ہوئی تھی جب کہ کرکٹر نے اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی کا اعلان کیا تھا ثانیہ مرزا کے والد اور بہن نے بتایا تھا کہ ٹینس اسٹار نے شعیب ملک سے خلع لی تھی۔
ثانیہ مرزا اور شعیب ملک نے اپریل 2010 میں شادی کی تھی، شادی کے 8 سال بعد 30 اکتوبر 2018 کو ان کے ہاں پہلے بیٹےاذہان کی پیدائش ہوئی۔
یاد رہے کہ حال ہی میں ایک شو میں سینیئر اداکار نبیل ظفر کی جانب سے بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی سابق اہلیہ ثانیہ مرزا کو دوسری شادی کا مشورہ دیا گیا تھا نبیل ظفر کا کہنا تھا کہ اگر کسی بھی خاتون کے ساتھ ایسا کوئی واقعہ ہوجائے، یعنی طلاق ہوجائے تو انہیں سنت نبوی ﷺ پر عمل کرتے ہوئے خدا کی پسندیدہ چیز نکاح کرلینا چاہیے۔
اداکار نے مزید کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ ایک شخص کے چلے جانے سے دنیا ختم ہوجاتی ہے ویسے تو ہر انسان اپنے لیے خود ہی کافی ہے لیکن قدرت کا نظام یہی ہے کہ انسانوں کو خاندان بنانے کے لیے ایک دوسرے سے منسلک ہوجانا چاہیے، طلاق کےبعد دوبارہ بھی نکاح کیا جانا چاہیے، کیوں کہ دنیا ایک شخص پر ختم نہ ہوتی اور قدرت کا بھی یہی قانون ہے کہ خاندان بڑھانا چاہیے۔
ثانیہ مرزا کو "چاہنے”والے کی تلاش
اس دنیا میں ہر کوئی آپ کو پسند نہیں کر سکتا،ثانیہ مرزا
ثانیہ مرزا نے شعیب ملک کی تیسری شادی پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے
ثانیہ مرزا سے قبل شعیب ملک کی عائشہ صدیقی سے شادی کی کہانی
شعیب ملک کی اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی
ہمیشہ کر کٹ کھیلنے کے لئے پر جوش ہوں،شعیب ملک
یں دکھاوے کا قائل نہیں ہوں جو ہے بس وہ ہے
سلما ن خان کے ساتھ ثانیہ ،شعیب تصاویر بنوا رہے ہیں








