ثانیہ مرزا کی نئی پوسٹ نےشعیب ملک سےجدائی کی تصدیق کردی؟

0
51

ممبئی: بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی نیوایئر انسٹا پوسٹ نے کرکٹر شعیب ملک سے ان کی علیحدگی کی افواہوں کو مزید گرم کردیا۔اطلاعات کے مطابق 2022 میں مشہور و معروف جوڑے کے درمیان طلاق کی خبریں گردش کرتی رہیں لیکن دونوں کی طرف سے ان خبروں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

ایک ویب چینل کیلئے ثانیہ اور شعیب کے مشترکہ شو ’دی مرزا ملک شو‘ کے آغاز سے اس بات کو تقویت ملی کہ طلاق کی افواہیں غلط ہیں۔اپنے مداحوں کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے ثانیہ مرزا نے اپنی سیلفیاں شیئر کی ہیں جن میں ان کے ساتھ شعیب ملک موجود نہیں ہیں۔

ثانیہ مرزا نے لکھا کہ ’نئے سال کی مبارکباد دینے کیلئے میرے پاس کوئی تفصیلی اور بھرپور پوسٹ نہیں ہے لیکن کچھ اچھی سی سیلفیاں ضرور ہیں۔انہوں نے کیپشن میں ایک ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا ہے جس کا مطلب ہے کہ آپ سچ کو برداشت کرسکتی ہیں۔

یادرہے کہ چند دن پہلے بھارتی ٹینس اسٹار اور قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

ثانیہ مرزا نے ویڈیو اینڈ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر پوسٹ کیں، تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ثانیہ مرزا نے نیلے رنگ کا ڈریس پہنا ہوا ہے جس میں وہ نہایت دلکش دکھائی دے رہی ہیں۔

انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ثانیہ مرزا نے لکھا کہ یو اے ای میں بھارت ایوارڈز 2022 میں بہت اچھا وقت گزرا ۔”

ثانیہ مرزا یہ تصاویر کچھ گھنٹے قبل اپ لوڈ کی گئیں، جسے اب تک لاکھوں صارفین لائک کرسکے اور اپنی پسندیدگی کا اظہار کرچکے ہیں۔

چند روز قبل ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو قطر کے شہر دوحہ میں فیفا ورلڈ کپ میں سیمی فائنل کے کھیل سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ نے انسٹاگرام پر ارجنٹائن اور کروشیا کے درمیان فیفا ورلڈ کپ کے ہائی وولٹیج سیمی فائنل سے لطف اندوز ہوتے ہوئے تصاویر پوسٹ کی تھی۔

Leave a reply