سینئر اداکارہ ثانیہ سعید جن کی حقیقت سے قریب اداکاری دیکھنے والوں کے رونگھٹے کھڑے کر دیتی ہے. انہوں نے جو بھی کام کیا ہے وہ اپنی مثال آپ ہے. انہوں نے فلم کملی میں ایک اندھی کا کردار نہایت ہی خوبی سے نبھایا. ثانیہ کم مگر معیاری کام کرنے کو ترجیح دیتی ہیں ان کو جب بھی جس بھی پراجیکٹ میں دیکھا گیا ہے وہ روٹین سے ہٹ کر ہی ہوتا ہے. انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں ڈراموں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ آج کل جو ڈرامے بن رہے ہیں وہ برے نہیں ہیں ان میں کچھ ایسے بھی ہیں جو اچھے ہیں، لیکن مسئلہ یہ ہےکہ ڈراموں میں خواتین کو

بااخیتار نہ دکھایا جانا ایک ظلم ہے، ڈراموں میں خواتین کو روتا دھوتا دکھایا جاتاہے ، وہ اپنے حق کے لئے کھڑی نہیں ہوتیں، بس ظلم سہتی رہتی ہے، ایسا نہیں ہے بھئی عورتیں بہت مضبوط ہیں ان کا یہ رخ بھی دکھایا جانا چاہیے. لیکن بد قسمتی سے ایسا نہیں ہورہا. انہوں نے کہا کہ ہمارے ڈراموں کی اس وقت جو سب سے بڑی خامی ہے وہ یہی ہے کہ عورتوں کو بااختیار نہیں دکھایا جاتا ان کو مکمل طور پر مردوں پر انحصار کرنے والیاں دکھایا جاتاہے. یہ سلسلہ اب ختم ہونا چاہیے.

Shares: