سانحہ 9 مئی کی منصوبہ بندی ایوان صدر میں ہوئی. محمود مولوی کا دعویٰ

چیئرمین پی ٹی آئی نے فوج سے ٹکراؤ کی پالیسی کی قیادت کی
0
47
Mahmood Moulvi

محمود مولوی کا کہنا ہے کہ نواز شریف جو 3 بار وزیر اعظم رہا ایسا بے ہودہ بیان کیسے دے دیا جبکہ انہوں نے کہا میں نواز شریف کو پاکستان آتے ہوئے نہیں دیکھ رہا ہوں، ان کا مزید کہنا تھا کہ میں عثمان ڈار سے متفق ہوں اور میں نے پہلے ہی انہیں کہہ دیا تھا کہ آپ سب کچھ بول دو، اور 9 مئی کے واقعے سے پہلے میں خود بیٹھا تھا میٹنگ میں.

محمود مولوی نے کہا کہ عمران‌خان نے کہا تھا کہ ہم حساس عمارتوں پر حملہ کریں گے تو میں نے انہیں جواب دیا کہ کیا ہم سول وار کی طرف جارہے کہ یا کچھ بہت بڑا نقصان کرنے جارہے ہیں‌، اور کہا کہ دوبارہ یہ بات مت کرنا، اور اس ملاقات میں شاہ محمود قریشی اور علی زیدی بھی شامل تھے.

واضح رہے کہ اس سے قبل تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے پی ٹی آئی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی حملوں کا مقصد فوج پر دباؤ ڈال کر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو عہدے سے ہٹانا تھا جبکہ تحریک انصاف کے عثمان ڈار نے نجی ٹی وی کے انٹرویو میں پارٹی چیئرمین عمران خان کے خلاف چارج شیٹ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کا منصوبہ تحریک انصاف کی زیر صدارت زمان پارک میں بنایا گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
سندھ میں پیپلزپارٹی اور جے یو آئی کا نظریہ مختلف ہے. جی یو آئی ایف
جی سی سی نے 14 سال بعد پاکستان کے ساتھ معاہدہ کیا . وفاقی وزیر برائے تجارت
تیل کی پیداوار میں ایک ملین بیرل یومیہ کمی کا اعلان
کپاس کی پیداوار میں 71 فیصد اضافہ
ڈالر، ایک روپے سے زائد کمی کے بعد 284.70 روپے پر آ گئی
جبکہ انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے فوج سے ٹکراؤ کی پالیسی کی قیادت کی، چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کی صورت میں حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی ہدایت دی گئی، حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی ہدایت خود چیئرمین پی ٹی آئی نے دی علاوہ ازیں عثمان ڈار نے مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے خود کو گرفتاری سے بچانے کے لیے کارکنوں کی ذہن سازی کی، کارکنوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا گیا۔

Leave a reply