پنجاب ،سندھ اور بلوچستان اسمبلی میں سانحہ 9 مئی کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کر لی گئی

0
101
9 may

پنجاب اسمبلی میں قرارداد منظور
پنجاب اسمبلی نے سانحہ 9 مئی کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کر لی، سانحہ 9 مئی پر قرارداد وزیر پارلیمانی امور پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان نے پیش کی۔قرارداد پیش کرنے کے موقع پر حکومت اور اپوزیشن کے ارکان آمنے سامنے آگئے، اپوزیشن ارکان نشستوں سے اٹھ کر سپیکر کے ڈائس کے پاس آگئے، اپوزیشن نے قرارداد کی کاپیاں پھاڑ کر ایوان میں لہرا دیں، حکومتی اور اپوزیشن ارکان میں دھکم پیل بھی ہوئی۔قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ 9 مئی کو شرپسند عناصر جماعت نے وطن عزیز کے اداروں کے خلاف سیاسی لبادہ اوڑھ کر حملہ کیا، 9 مئی کو قومی سلامتی کے اداروں اور شہدا کی یادگاروں کی توہین کی گئی۔قرارداد کے متن کے مطابق بانی پاکستان قائد اعظم کی رہائش گاہ کو نذر آتش کیا گیا، وطن عزیز کی ساکھ کو بین الاقوامی سطح پر نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔متن کے مطابق قومی اداروں نے سازش کو ناکام بناکر ملک کو بڑی تباہی سے بچا لیا، ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ سانحہ نو مئی کے ذمہ داران و منصوبہ سازوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
بلوچستان اسمبلی میں قرارداد منظور
بلوچستان اسمبلی کا اجلاس اسپیکر عبد الخالق اچکزئی کی صدارت میں ہوا، ایوان میں 9 مئی کے واقعے سے متعلق مشترکہ مذمتی قرار داد صوبائی وزیر صادق عمرانی نے پیش کی۔قرار داد میں کہا گیا کہ مشتعل افراد جناح ہاؤس لاہور حساس سرکاری و نجی املاک جو نذر آتش کیا، عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا۔قرارداد میں کہا گیا کہ ایوان افواج پاکستان کے ساتھ مکمل یکجتی اور اعتماد کا اظہار کرتا ہے اور وفاقی حکومت سے پر زور مطالبہ کرتا ہے کہ 9 مئی 2023 کے منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں اور جو لوگ واقعے میں براہ راست اور بلواسطہ ملوٹ ہیں، ان کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لانے کے لیے اقدام اٹھائے۔قرارداد متن میں 9 مئی کے واقعات کی مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ منظم سازش کے تحت افواج پاکستان کے خلاف مسلح جتھوں کو اکسایا گیا، جو کام ازلی دشمن نہ کر سکا دہشت گردوں نے کردیا۔قرار داد میں مزید کہا گیا کہ فوج ملکی سرحدوں اور نظریاتی سرحدوں کی محافظ ہے، اس کے خلاف ہرقسم کی سازش کو ناکام بنایا جائے۔
متن میں کہا گیا کہ یہ دن تا قیامت یوم سیاہ کے طور پر شمار کیاجائے گا، یہ ایوان افواج پاکستان پر مکمل اعتماد، یکجہتی اور بر پور حمایت ک اظہار کرتا ہے۔
سندھ اسمبلی میں قرار داد منظور
دوسری جانب سانحہ 9 مئی کے خلاف سندھ اسمبلی نے بھی مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔پیپلزپارٹی کی خاتون رکن سعدیہ جاوید نے سندھ اسمبلی میں سانحہ 9 مئی کے خلاف مذمتی قرارداد ایوان میں جمع کرائی۔کابینہ کمیٹی کی رپورٹ میں پی ٹی آئی کے 9 مئی واقعات میں براہ راست ملوث ہونے کا انکشافقرار داد میں کہا گیا کہ 9 مئی 2023 کا واقعہ گہری سازش کا آغاز تھا، جس کے بعد ملک کو تنہا کرنے کی باقاعدہ منظم مہم چلائی گئی۔ایوان نے قرارداد کثرت رائے سے منظور کی جس کے بعد اسپیکر اویس شاہ نے اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا۔نو مئی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ 9 مئی میں ملوث افراد کےعزائم ناکام ہوئے، 9 مئی میں ملوث افراد کو سزا ملنی چاہیئے، ہمارے نوجوانوں کے ذہنوں میں انتشارپھیلایا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا فرض ہے نوجوانوں کو راستہ دکھائے، یہ ملک ہے تو ہم ہیں ورنہ ہماری کوئی حیثیت نہیں۔

Leave a reply