سانحہ کوٹ رادھا کشن، گواہوں کو تحفظ فراہم کرنے کے حوالہ سے عدالت کا نیا حکم آ گیا

0
33
lahore highcourt

سانحہ کوٹ رادھا کشن، گواہوں کو تحفظ فراہم کرنے کے حوالہ سے عدالت کا نیا حکم آ گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے سانحہ کوٹ رادھا کشن کے گواہان کو تحفظ فراہمی کا حکم دے دیا ، لاہور ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ شہباز اور اقبال مسیح کو تحفظ فراہم کیا جائے، عدالت نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ اور آئی جی کو خط کے ذریعے حکم دیا.

عدالت نے کہا کہ گواہوں کے تحفظ کے بارے میں سپریم کورٹ کے حکم پر من و عن عمل کیا جائے ،سپریم کورٹ کے حکم پر عمل درآمد کرکے آگاہ کیا جائے،گواہ شہباز مسیح نے آر پی او شیخوپورہ پر سپریم کورٹ کا حکم نہ ماننے کا الزام لگایا ہے،لاہور ہائیکورٹ نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ اور آئی جی پنجاب کو خط لکھ دیا .

واضح رہے کہ رواں برس سولہ مئی کو سانحہ کوٹ رادھا کشن کیس میں عدالت نے پانچ مجرموں کی پھانسی کی سزاوں کے خلاف اپیل خارج کر دی تھی

قصور کے علاقے کوٹ رادھا کشن کیس کے حوالہ سے لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ سنا دیا ہے. عدالت نے 8 مجرموں میں سے تین کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا جبکہ پانچ کی سزائے موقت برقرار رکھی.عدالت نے واقعہ میں ملوث مجرم ریاض، عرفان، مہدی خان اور دیگر کی سزائے موت برقرار رکھی، جب کہ حنیف، حافظ، اشتیاق کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔جسٹس محمد قاسم خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا، مجرموں نے انسداد دہشت گردی کی عدالت کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا

واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے پانچ مجرمان کو 4، 4 مرتبہ سزائے موت سنائی تھی، مجرم حارث، ارسلان اور منیر کو 2، 2 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ 2014 میں پنجاب کے علاقے کوٹ رادھا کشن میں مسیحی جوڑے کو قرآن مجید کی بے حرمتی کے الزام میں تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد زندہ جلا دیا گیا تھا.

Leave a reply