سانحہ ماڈل ٹاؤن کی دوسری جے آئی ٹی کے خلاف درخواست،آخری موقع مل گیا
لاہور ہائیکورٹ میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کی دوسری جے آئی ٹی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی
فریقین وکلا کی عدم دستیابی کے باعث کیس ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی، ایسوسی ایٹ وکلا نے کہا کہ اعظم نزیر تارڑ اور علی ظفر اسلام آباد میں ہیں ۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس امیر بھٹی کی سربراہی میں لارجر بنچ نے سماعت کی ، جسٹس ملک شہزاد نے کہا کہ فریقین وکلا اپنے دلائل کی ایک مکمل کاپی عدالت میں جمع کرائیں ۔لاہور ہائیکورٹ کے لارجر بینچ نے سماعت 29 نومبر تک ملتوی کر دی ،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ فریقین وکلا اپنے کام مکمل کر لیں اسکے بعد کیس ملتوی کرنے کا موقع نہیں دیا جائے گا ۔
سانحہ ماڈل ٹاؤن کا مبینہ ملزم،سابق آئی جی پنجاب کو بلٹ پروف گاڑی نہ دی تو …عدالت کا بڑا حکم
سانحہ ماڈل ٹائون، دوسری جے آئی ٹی کی تشکیل کیخلاف درخواست پرسماعت، چیف جسٹس کا بڑا حکم
ملزموں کو ترقیاں ملنے پر وزیراعظم کو مبارکباد دینے کیلئے الفاظ نہیں مل رہے:ڈاکٹر طاہرالقادری
ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کے پیش نہ ہونے پر عدالت برہم
آئی جی پنجاب سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث پولیس افسروں اور اہلکاروں کو عہدوں سے ہٹائیں: خرم نواز گنڈاپور
لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاون کے حوالے سے دوسری جے آئی ٹی تشکیل دینے کا نوٹفکیشن معطل کر رکھا ہے۔پنجاب حکومت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات کے لیے نئی جے آئی ٹی تشکیل دی تھی . مقدمہ میں ملوث کانسٹیبل خرم رفیق اور ایک پولیس انسپکٹر نے نئی جے آئی ٹی کو چیلنج کررکھا ہے. ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کی جانب سے بنائی گئی نئی جے آئی ٹی کو کام سے روکنے کا حکم دے رکھا ہے. تین رکنی فل بنچ نے نئی جے آئی ٹی ٹی بنانے کا نوٹفکیشن معطل کررکھا ہے. اس کیس میں وزیر اعلی عثمان بزدار سمیت اعلی افسران عدالت کے سامنے پیش ہوچکے ہیں.
درخواستگزار نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹائون کی تحقیقات کیلئے 3 جنوری کو نئی جے آئی ٹی بنائی گئی ہے، فوجداری اور انسداد دہشتگردی قوانین کے تحت ایک وقوعہ کی تحقیقات کیلئے دوسری جے آئی ٹی نہیں بنائی جا سکتی،سانحہ ماڈل ٹائون کا ٹرائل تکمیل کے قریب پہنچ چکا ہے،سانحہ ماڈل ٹائون کے 135 گواہوں میں سے 86 گواہوں کے بیانات ریکارڈ ہو چکے ہیں،سانحہ ماڈل ٹائون پر ایک جوڈیشل کمیشن اور ایک جے آئی ٹی پہلے ہی تحقیقات کر چکے ہیں، فوجداری قوانین کے تحت فرد جرم عائد عائد ہونے کے بعد نئی تفتیش نہیں ہو سکتی،نئی جے آئی ٹی کی تحقیقات سے سانحہ ماڈل ٹائون کا ٹرائل تاخیر کا شکار ہو جائیگا، سپریم کورٹ نے بهی اپنے فیصلے میں نئی جے آئی ٹی بنانے کا حکم نہیں دیا،سانحہ ماڈل ٹائون کی نئی جے آئی ٹی حکومت کی بدنیتی کو ظاہر کرتا ہے،سانحہ ماڈل ٹائون کی نئی جے آئی ٹی کا نوٹیفکیشن غیرقانونی قرار دیا جائے، سانحہ ماڈل ٹائون کی جے آئی ٹی کو فوری طور پر کام کرنے سے روکا جائے،