سانحہ پی آئی سی، عدالت نے وکلاء کی درخواستوں پر سماعت سے معذرت کیوں کر لی؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں گرفتار وکلا کی رہائی کی درخواستوں پر سماعت ہوئی،عدالت نے درخواستوں پر سماعت سے معزرت کر لی۔عدالت نے نیے بنچ کی تشکیل کے لیے درخواستوں کو چیف جسٹس کو بھجوا دیا۔
لاہور ہائی کورٹ بار کے صدر حفیظ الرحمن کو فاضل جج نے اپنے چیمبر میں طلب کیا۔بار کے صدر نے بنچ پر اعتراض کر دیا۔عدالت نے بار کے صدر کے اعتراض پر کیس کی سماعت سے معذرت کر لی ،مستر جسٹس علی باقر نجفی اور مسٹر جسٹس انوارالحق پنوں پر مشتمل دو رکنی بنچ نے درخواستوں پر سماعت کی ۔
گزشتہ سماعت پر درخواستگزاران کی طرف سے قانون دان اعظم نذیر تارڑ نے طویل دلائل دیے تھے ،اعظم نذیر تارڑ ایڈوکیٹ نے کہا کہ گرفتار وکلاء کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، کہرام ہی کیوں نہ برپا ہو پولیس کو کسی کو تشدد کرنے کا اختیار نہیں ہے، ہم کوئی بھارت سے جنگ لڑنے نہیں آئے،
سانحہ پی آئی سی، کتنے وکلاء پر مقدمات درج ہو گئے؟ اور کیا دفعات شامل کی گئیں؟ اہم خبر
الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے،وکلاء کی ہڑتال،سائلین خوار،گرفتاریوں کے لئے ٹیمیں تشکیل
سانحہ پی آئی سی، وزیراعلیٰ پنجاب عثما ن بزدار کی طلبی ہو گئی
سانحہ پی آئی سی، نقصان کی ابتدائی رپورٹ جاری،کتنے کروڑ کا نقصان ہوا؟
علاوہ ازیں وکلاء کو تحفظ دینے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے،ایڈوکیٹ ندیم سرور نے وکلا کے گھروں پر چھاپے مارنے کے اقدام کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔ درخواست میں آئی جی پنجاب، سی سی پی او اور پیمرا کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت وکلا کے تحفظ کے لیے احکامات جاری کرے، گرفتاریاں روکی جائیں۔
وزیراعظم کا بھانجا مقدمہ میں نامزد، گرفتاری کے لئے کتنے چھاپے مارے گئے؟
چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ لاہور واقعہ افسوس ناک اور قابل مذمت ہے،پی آئی سی واقعہ لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے،پی آئی سی واقعہ لاہور ہائیکورٹ میں ہونے کے باعث زیادہ بات نہیں کرنا چاہتا،امید ہے اس طرح کے واقعات مستقبل میں پیش نہیں آئیں گے،جو کچھ ہوا وہ نہیں ہونا چاہئے تھا ،متاثرہ خاندان کےساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہیں








