مزید دیکھیں

مقبول

سیالکوٹ:موٹرویز پر تیز رفتاری، مقدمات کا اندراج شروع

سیالکوٹ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض): سیالکوٹ لاہور موٹروے...

وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو پارلیمنٹ ہاؤس سے اپنی کُرسی بھی اُٹھا کر لے گئے

ٹورنٹو: سبکدوش ہونے والے کینیڈا کے وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو...

مصطفیٰ عامر قتل کیس میں ایک اور ملزم منظرعام پر آگیا

مصطفیٰ عامر قتل کیس میں اہم پیشرفت، بلال...

کراچی:پارک کی کھدائی کے دوران اسلحے کی بوریاں برآمد

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن سیکٹر ایل ون میں...

سانحہ پی آئی سی، ایمرجنسی بحال، آؤٹ ڈورتاحال بند، وزیراعلیٰ نے کیا اہم اعلان

سانحہ پی آئی سی، ایمرجنسی بحال، آؤٹ ڈورتاحال بند، وزیراعلیٰ نے کیا اہم اعلان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں وکلاء حملے کے بعد پی آئی سی کی او پی ڈی اور ان ڈور سروسز مسلسل چوتھے روز بھی بند ہیں، مریض انجیو گرافی، ایکو کارڈیوگرافی سمیت ٹیسٹوں کی سہولت سے محروم ہیں۔

ہسپتال کی ایمرجنسی میں ڈاکٹرز، نرسز سمیت دیگر پیرا میڈیکل سٹاف مریضوں کو چیک کررہے ہیں،، مریض انجیو گرافی، ایکو کارڈیو گرافی سمیت ٹیسٹوں کی سہولت سے محروم ہیں، آپریشن تھیٹرز میں بھی کام بند ہے، تمام آپریشن ملتوی کر دیئے گئے جس سے ہسپتال آنیوالے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم ایمرجنسی کو کھول دیا گیا ہے، ایمرجنسی کی بندش کے باعث مریضوں کو بہت مشکلات کا سامنا تھا، دیگر سروسز کو بھی جلد بحال کر دیا جائے گا، پنجاب حکومت نے ہسپتالوں، ڈاکٹروں اور عملے کے تحفظ کے لئے قانون سازی کا فیصلہ کیا ہے، ہیلتھ پروفیشنلز سیکیورٹی بل کو کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا

اس واقعہ کی تلخیوں کوکم کرنے میں پاکستان کے معروف تجزیہ نگار،ممتاز اینکرمبشرلقمان کو یہ اعزاز جاتا ہےکہ انہوں نے کل کے واقعہ کی سلگتی چنگاریوں کو بجھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے ، باغی ٹی وی کے مطابق جمعہ کی شب مبشرلقمان نے اس اہم معاملے کی سختیوں کوسمیٹنے کی کوشش کرتے ہوئے اپنے ساتھ چند معتبروکلاء کو لیا اورساتھ ہی ڈاکٹرز میں سے بھی بہت ہی معزز اورقابل احترام شخصیات کو لے کرمعاملے کوٹھنڈاکرنے کی بھرپورکوشش کی ،

باغی ٹی وی کی مطابق یہ کوششیں کامیاب ہوتی نظرآرہی ہیں ،ذرائع کےمطابق ڈاکٹرز نے سنیر صحافی مبشرلقمان کی درخواست کااحترام کرتے ہوئے پنجاب کارڈیالوجی دوبارہ مریضوں کے لیے کھول دی ہے اور ڈاکٹرز اورپیرامیڈیکل سٹاف اپنی اپن ڈیوٹیوں پرپہنچ گیاہے،

سانحہ پی آئی سی، کتنے وکلاء پر مقدمات درج ہو گئے؟ اور کیا دفعات شامل کی گئیں؟ اہم خبر

الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے،وکلاء کی ہڑتال،سائلین خوار،گرفتاریوں کے لئے ٹیمیں تشکیل

سانحہ پی آئی سی، وزیراعلیٰ پنجاب عثما ن بزدار کی طلبی ہو گئی

سانحہ پی آئی سی، نقصان کی ابتدائی رپورٹ جاری،کتنے کروڑ کا نقصان ہوا؟

دوسری طرف سنیر صحافی مبشرلقمان نے ڈاکٹرز اور سنیروکلا کا بھی شکریہ ادا کر تے ہوئے کہاکہ دونوں ہی محترم ہیں اور دونوں طبقات کو کل کے واقعہ پر بہت زیادہ دکھ ہوا ہے،مبشر لقمان نے اس موقع پر حکومت پنجاب کی کوششوں کی تعریف کی اور کہا کہ اتنے بڑے پیمانے پرپنجاب کارڈیالوجی میں جس طرح توڑ پھوڑ کی گیٰ اور اتنے پڑے پیمانے پر توڑپھوڑ کو جس تیزی کے ساتھ دورکرکے دوبارہ پھر پی آئی سی کو بحال کردیا ہے اس کا سہرہ پنجاب حکومت کو جاتا ہے،

مبشر لقمان نے کہا کہ دونوں طبقات نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ آئندہ کسی ایسے واقعہ کو رونما نہیں ہونے دیں گے اورکوشش کریں گے کہ معاملات احسن انداز سے چلتے رہیں،مبشرلقمان نے پنجاب کارڈیالوجی کے مناظربھی بیان کیے، انہوں نےیہ بتاکرسب کو حیران کردیا کہ جب وہ پی آئی سی پہنچے تو ڈاکٹرز اورپیرامیڈیکل سٹاف کے کئی لوگ کل کے دردناک مناظرکویادکرکے رورہے تھے اورڈاکٹروں اورمریضوں کے ساتھ ہونےوالے سلوک کے مناظربیان کرکے بہت زیادہ غم گین ہورہے تھے

ضلعی انتظامیہ نے پی آئی سی میں نقصان کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی، پی آئی سی حملے میں تقریباً 7کروڑ روپے کا نقصان ہوا،وکلاء کی جانب سے حملے میں 10کارڈیک مانیٹرز،4ایکومشین ،3وینٹی لیٹرز اور 15ٹیلیفون توڑے گئے ،اسپتال کے داخلی وخارجی دروازوں اور2واک تھروگیٹ کونقصان پہنچا،

رپورٹ کے مطابق 4دروازوں اور6کھڑکیوں کے شیشے توڑے گئے، ایمرجنسی میں انفارمیشن کاؤنٹرز،کھڑکیاں اور کمپیوٹرز کونقصان پہنچایا گیا،وکلانے شیشے کے دروازوں اور6 پودوں کونقصان پہنچایا، جیلانی بلاک کے داخلی دروازے اور سسٹر کیبن  کونقصان پہنچا،

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق 16گاڑیوں کے شیشے توڑے گئے اور2گاڑیاں مکمل تباہ کی گئیں،

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan