سانحہ پی آئی سی، حسان نیازی سمیت دیگر کی ضمانت منسوخی کے لئے درخواست دائر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں پی آئی سی حملہ کیس کے 8 ملزمان کی ضمانت منسوخی کے لیے رجوع کر لیا گیا،حکومت پنجاب نے حسان نیازی سمیت 8 ملزمان کی ضمانت منسوخی کےلیےاپیل دائر کردی

زین عباس،علی جاوید،عبدالمجید،مزمل حسین،عابدناز،اسامہ معاذ اور نعیم قمر کی ضمانت منسوخی کی بھی اپیل دائر کی گئی ہے،حکومت پنجاب نے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اپنایا کہ ملزمان نے 100 سے زائد وکلا کے ساتھ مل کر پی آئی سی پر حملہ کیا،وکلانے ڈنڈوں اور سوٹوں سے لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور توڑ پھوڑ کی،عدالت نے حقائق کو نظر انداز کرکے ملزمان کی ضمانتیں منظور کیں،پی آئی سی پر حملے سے متعدد مریض جان سے گئے اور ان کا علاج متاثر ہوا، عدالت پی آئی سی حملے کے ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرنے کا حکم دے،

سانحہ پی آئی سی میں وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی بھی شامل تھے جن پر سوشل میڈیا پر طوفان اٹھنے کے بعد مقدمہ درج کیا گیا اور انکی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے گئے تا ہم وہ روپوش ہو گئے اور بعد ازاں عدالت سے ضمانت کروا لی، ایک سماعت پر عدالت نے ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی تا ہم اگلی پیشی پر حسان نیازی نے خود پیش ہو کر عدالت سے معافی مانگ لی تھی

قبل ازیں چند روز قبل پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی واقعے پر ڈاکٹرز اور وکلا کے درمیان صلح سی سی پی او لاہور کے اجلاس میں ہوئی۔ اجلاس میں وکلا کی نمائندگی سابق وی سی پنجاب بار شاہنواز گجر، لاہور بار کے صدر عاصم چیمہ اور لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر حفیظ الرحمن نے کی۔

اجلاس میں پی آئی سی واقعہ میں ملوث ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی جاری رکھنے جبکہ آئندہ ایسے ناخوشگوار واقعات کی روک تھام پر بھی اتفاق کیا گیا۔ پی آئی سی میں مرنیوالوں کے یادگاری چبوترے پر لگی تختی سے وکلا کے خلاف لکھی تحریر ختم کرکے قرآنی آیت ‘’اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رکھو اور آپس میں تفرقہ نہ ڈالو’’ لکھا جائے گا۔

سانحہ پی آئی سی، کتنے وکلاء پر مقدمات درج ہو گئے؟ اور کیا دفعات شامل کی گئیں؟ اہم خبر

الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے،وکلاء کی ہڑتال،سائلین خوار،گرفتاریوں کے لئے ٹیمیں تشکیل

سانحہ پی آئی سی، وزیراعلیٰ پنجاب عثما ن بزدار کی طلبی ہو گئی

سانحہ پی آئی سی، نقصان کی ابتدائی رپورٹ جاری،کتنے کروڑ کا نقصان ہوا؟

سانحہ پی آئی سی،وکلاء نے حملہ کیوں کیا؟ عدالت میں ایسا انکشاف سامنے آیا کہ جج بھی دنگ رہ گئے

پی آئی سی میں توڑپھوڑکامعاملہ،پولیس کے ذمہ داروں کے تعین کیلیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی،آئی جی پنجاب نے پولیس کے ذمہ داروں کاتعین کرنے کیلیے انکوائری کمیٹی تشکیل دی،کمیٹی پولیس کی غفلت،کوتاہی اورمس ہنڈلنگ میں ملوث افسران کی نشاندہی کرے گی،کمیٹی میں واقعے کی تمام سی سی ٹی وی فوٹیج اوردیگر پہلووَں کو دیکھ کرسفارشات دے گی،کمیٹی میں ایڈیشنل آئی جی اظہرمحمود،ڈی آئی جی عمران محموداور اےآئی جی اطہراسماعیل شامل ہیں.

سانحہ پی آئی سی کے حوالہ سے لاہور ہائیکورٹ میں بھی درخواست زیر سماعت ہے،عدالت نے وکلا اورڈاکٹرز تنازعہ کے حل کیلئے 8رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی،8رکنی کمیٹی میں 4وکلا اور 4ڈاکٹرز کے نمائندے شامل تھے، وکلا میں لاہور بار کے حفیظ الرحمان،شاہ نوازاسماعیل،اصغرگل اور مسعود چشتی شامل ہیں،،عدالت 8 رکنی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں فیصلہ کرے گی

 

Shares: