سانحہ پی آئی سی، نقصان کی ابتدائی رپورٹ جاری،کتنے کروڑ کا نقصان ہوا؟

سانحہ پی آئی سی، نقصان کی ابتدائی رپورٹ جاری،کتنے کروڑ کا نقصان ہوا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے پی آئی سی میں نقصان کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی، پی آئی سی حملے میں تقریباً 7کروڑ روپے کا نقصان ہوا،وکلاء کی جانب سے حملے میں 10کارڈیک مانیٹرز،4ایکومشین ،3وینٹی لیٹرز اور 15ٹیلیفون توڑے گئے ،اسپتال کے داخلی وخارجی دروازوں اور2واک تھروگیٹ کونقصان پہنچا،

رپورٹ کے مطابق 4دروازوں اور6کھڑکیوں کے شیشے توڑے گئے، ایمرجنسی میں انفارمیشن کاؤنٹرز،کھڑکیاں اور کمپیوٹرز کونقصان پہنچایا گیا،وکلانے شیشے کے دروازوں اور6 پودوں کونقصان پہنچایا، جیلانی بلاک کے داخلی دروازے اور سسٹر کیبن  کونقصان پہنچا،

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق 16گاڑیوں کے شیشے توڑے گئے اور2گاڑیاں مکمل تباہ کی گئیں،

سانحہ پی آئی سے کے بعد گرفتار وکلاء کو عدالت میں پیش کیا گیا، ملزمان کوپی آئی سی حملہ کیس میں انسداددہشتگردی عدالت میں پیش کیاگیا ملزمان کوخصوصی عدالت کے ایڈمن جج عبدالقیوم خان کے روبرو پیش کیاگیا ،انسداد دہشتگردی عدالت نے 46وکلا کا جوڈیشل ریمانڈ دے دیا.

اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، پولیس کی بھاری نفری عدالت کے باہر تعینات تھی، پولیس نے ملزموں کے چہرے ڈھانپ کر انہیں عدالت میں پیش کیا.

سانحہ پی آئی سی، کتنے وکلاء پر مقدمات درج ہو گئے؟ اور کیا دفعات شامل کی گئیں؟ اہم خبر

الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے،وکلاء کی ہڑتال،سائلین خوار،گرفتاریوں کے لئے ٹیمیں تشکیل

سانحہ پی آئی سی، وزیراعلیٰ پنجاب عثما ن بزدار کی طلبی ہو گئی

واضح رہے کہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں گزشتہ روز مشتعل وکلا نے فیاض الحسن چوہان کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا تھا،صوبائی وزیر کو موقع پر موجود صحافیوں نے وکلا سے بچایا تھا،فیاض الحسن چوہان نے پریس کانفرنس میں وکلاء تشدد سے بچانے والے صحافی سرفراز خان اور دیگر میڈیا کا شکریہ ادا کیا۔

سانحہ پی آئی سی وکلاء کے خلاف دو مقدمات درج کر لئے گئے ہیں، ایک مقدمہ میں ڈاکٹر دوسرے میں پولیس مدعی بنی ، مقدمات 15 سے زائد نامزد اور 250 سے زائد وکلا کے خلاف درج ہوئے ، مقدمات میں دہشت گردی ، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی دفعات شامل کی گئی ہیں.

ڈاکٹروں اور اسپتال عملے کو تشددکا نشانہ بنانے کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں، سرکاری کام میں مداخلت سے مریضوں کی جان جانے کی دفعات بھی مقدمہ میں شامل ہیں.ایف آئی آر میں کہا گیا کہ وکلا نے اسپتال میں کروڑوں روپے کی مشینری اور املاک کو نقصان پہنچایا ۔ پولیس اہلکاروں پر تشدد ، ہوائی فائرنگ اور پولیس وین جلانے کی دفعات بھی مقدمہ کا حصہ ہیں،وکلا کے خلاف دونوں مقدمات تھانہ شادمان میں درج کیے گئے ہیں.

پی آئی سی حملے کے مقدمات میں نامزد وکلا کی گرفتاریوں کیلئے کریک ڈاؤن کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں انویسٹی گیشن ونگ نے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دیں۔ ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں نامزد وکلا کو گرفتار کیا جائے گا، دوسرے مرحلے میں فوٹیجز کی مدد سے گرفتاریاں کی جائیں گی، پولیس اب تک 46 وکلا کو گرفتار کرچکی ہے

Comments are closed.