سانحہ پی آئی سی، کتنے وکلاء پر مقدمات درج ہو گئے؟ اور کیا دفعات شامل کی گئیں؟ اہم خبر
سانحہ پی آئی سی، کتنے وکلاء پر مقدمات درج ہو گئے؟ اور کیا دفعات شامل کی گئیں؟ اہم خبر
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سانحہ پی آئی سی وکلاء کے خلاف دو مقدمات درج کر لئے گئے ہیں، ایک مقدمہ میں ڈاکٹر دوسرے میں پولیس مدعی بنی ، مقدمات 15 سے زائد نامزد اور 250 سے زائد وکلا کے خلاف درج ہوئے ، مقدمات میں دہشت گردی ، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی دفعات شامل کی گئی ہیں.
ڈاکٹروں اور اسپتال عملے کو تشددکا نشانہ بنانے کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں، سرکاری کام میں مداخلت سے مریضوں کی جان جانے کی دفعات بھی مقدمہ میں شامل ہیں.ایف آئی آر میں کہا گیا کہ وکلا نے اسپتال میں کروڑوں روپے کی مشینری اور املاک کو نقصان پہنچایا ۔ پولیس اہلکاروں پر تشدد ، ہوائی فائرنگ اور پولیس وین جلانے کی دفعات بھی مقدمہ کا حصہ ہیں،وکلا کے خلاف دونوں مقدمات تھانہ شادمان میں درج کیے گئے ہیں.
الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے،وکلاء کی ہڑتال،سائلین خوار،گرفتاریوں کے لئے ٹیمیں تشکیل
ڈاکٹرز کی جانب سے درج کروایا جانے والے مقدمہ ڈاکٹر ثاقب شیخ کی مدعیت میں تھانہ شادمان پولیس نے مقدمہ درج کیا،مقدمہ نمبر 670/19 دہشت گردی ،322،440 اور 432 دفعات سمیت دیگر کے تحت درج کیا گیا،تھانہ شادمان میں دوسرا مقدمہ ایس ایچ او شادمان انتخاب شاہ کی مدعیت میں درج کیا گیا،مقدمے میں دہشت گردی،353،436،149 سمیت نو دیگر دفعات درج کی گئیں ،مقدمہ ڈھائی سو وکلاء کے خلاف درج کیا گیا۔