اداکار سنجے دت جن کی فلم شمشیرا اگلے چند دنوں میں ریلیز ہو نے جا رہی ہے انہوںنے اداکار رنبیر کپور کے بارے میں کہا ہے کہ وہ بہت ہی ایماندار اور اپنے کام کے جنونی ہیں.
سنجے دنت نے رنبیر کپور کی کھل کر تعریف کرتے ہوئے مزید کہا کہ رنبیر ایک بہت ہی صاف روح اور ایماندار بچہ ہے اوراپنے کام کو بہت لگن کے ساتھ کرتا ہے.ہر کسی کی سچائی کے ساتھ عزت کرتا ہے جو اس کے دل میں ہوتا ہے وہی اسکی زبان ہر ہوتا ہے. انہوں نے مزید کہا کہ وہ ایک بڑے خاندان سے تعلق رکھتا ہے اور خاندانی اقدار کیا ہوتی ہیں ان سے بخوبی واقف ہے. انٹرویو میں ہونے والے ایک سوال کے جواب میں سنجے دت نے کہا کہ میں تو رنبیر کپور سے کہوں گا کہ مزید ترقی کرے اور بلندیوںکو چھوئے.سنجے دت نے مزید کہا رنبیر
کپور ہر قسم کا کام کر سکتا ہے اور یہ بات میں اس سے اپنے اچھے تعلق کی وجہ سے نہیں کہہ رہا بلکہ میںنے بطور اداکار محسوس کیا ہے کہ رنبیر میں بہت صلاحیتیں ہیں. اگر رنبیر شمیشرا فلم کا کردار نبھا سکتا ہے تو وہ کامیڈی بھی کر سکتا ہے ایک عاشق لڑکے کا کردار بھی کر سکتا ہے نیز ہر کردار کر سکتا ہے.یاد رہے کہ سنجے دت اور رنبیر کپور کے درمیان ایک بہت ہی اچھا تعلق ہے وہ تعلق ایک باپ بیٹے اور بھائی و دوست جیسا ہے.