سنجے دت نے کینسر جیسے موذی مرض کو شکست دے دی؟
بالی وڈ سُپر اسٹار سنجے دت کے حوالے سے رواں برس اگست میں خبریں آئیں تھیں کہ وہ چوتھے اسٹیج کے پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہیں تاہم اب خبر سامنے آئی ہے وہ کینسر جیسے خطرناک مرض سے صحیاب ہوگئے۔
باغی ٹی وی : 61 سالہ اداکار سنجے دت کے حوالے سے رواں برس اگست میں خبریں سامنے آئی تھیں کہ ان میں پھیپھڑوں کے کینسر کے چوتھے اسٹیج کی تشخیص ہوئی ہے تاہم انہوں نے خود اس حوالے سے کوئی وضاحت جاری نہیں کی تھی۔
سنجے دت میں کینسر کی تشخیص اس وقت ہوئی تھی جب انہیں اگست میں ہی سانس کی تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا تھا،تاہم چند دن بعد ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد اداکار نے اپنی بگڑتی صحت کے مسائل کے باعث فلم اںڈسٹری سے وقفہ لینے کا اعلان کیا تو بھارتی میڈیا میں ان کے کینسر کی خبریں سامنے آئیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنجے دت کے حوالے سے خبریں گردش کررہی ہیں کہ سنجے دت کے پاس 6 ماہ یا کچھ ماہ کا وقت رہ گیا ہے۔ سنجے دت کے ایک قریبی رشتے دار نے ان خبروں کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ایسا کچھ نہیں ہے ۔ سنجے دت کو پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جس کا علاج ممبئی میں شروع ہوا، ان کا علاج بہت اچھا چل رہا ہے۔
سنجے دت کے خاندانی ذرائع کے مطابق سنجے دت گزشتہ روز ٹیسٹ کے لیے گئے تھے جس کے بہت اچھے نتائج سامنے آئے ہیں خدا کی مہربانی اور تمام لوگوں کی دعاؤں سے ان کا علاج بہت اچھا چل رہا ہے۔
تاہم اب یہ بھی خبریں سامنے آئی ہیں کہ وہ موذی مرض سے صحت یاب ہوگئے۔
بھارتی نشریاتی ادارے انڈیا ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں سنجے دت کے قریبی دوست اجے اروڑا کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ سنجے دت کینسر سے صحت یاب ہوگئے۔
اجے اروڑا کا کہنا تھا کہ وہ پہلے دن سے جانتے تھے کہ ایک دن سب ٹھیک ہوجائے گا اور یہ انتائی خوشی کی خبر ہے کہ سنجے دت کینسر سے صحت یاب ہوگئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ انڈیا ٹی وی نے سنجے دت کو کینسر کو شکست دینے پر مبارک باد کا پیغام بھی بھجوایا، جس پر اداکار نے نشریاتی ادارے کا شکریہ بھی ادا کیا۔
رپورٹ کے مطابق اداکار کی جانب سے شکریہ ادا کرنا اس بات کی تصدیق ہے کہ سنجے دت کینسر سے صحت یاب ہوگئے، تاہم رپوٹ میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ سنجے دت کو کس اسٹیج کا کینسر تھا؟
واضح رہے کہ سنجے دت کو کینسر کی تشخیص تو اگست میں ہوئی تھی تاہم انہوں نے تقریباً ایک ہفتہ قبل پہلی بار اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہا تھا میری زندگی میں ایک نئے زخم نے ’انٹری‘ دی ہے جسے میں جلد ہی شکست دے دوں گا-