بالی وڈ کے معروف ڈائریکٹر سنجے گپتا نے کہا ہے کہ میں نے شاہ رخ خان کی فلم جوان دیکھی ہے اور دیکھ کر خوشی ہوئی ہے کہ شاہ رخ خان آج بھی ویسا ہے جیسا کیرئیر کے شروع میںتھا. انہوں نے انکشاف کیا کہ جس وقت شاہ رخ خان فلم انڈسٹری میںآئے تو اس وقت انڈسٹری پر انڈر ورلڈ کے لوگوںکا راج تھا وہ جو چاہتے تھے ویسا ہی ہوتا تھا. شاہ رخ خان پر بھی انڈر ورلڈ کے لوگوںنے دبائو ڈالنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے وہ دبائو قبول نہ کیا اور انڈر ورلڈ سے کہہ دیا کہ مجھے گولی مارنی ہے تو مار دو لیکن میں تمہاری کوئی بات نہیں مانوں گا ، میں اپنی شرائط پر کام کروں گا.
سنجے گپتا نے کہا کہ میں یہ خود دیکھ چکا ہوں کہ شاہ رخ خان پر سخت دبائو ڈالنے کی کوشش کی گئی لیکن انہوں نے کہہ دیا کہ میں پٹھان ہوں اور ایمانداری سے کام کرتا ہوں جو کرنا ہے کر لو میںتمہاری کسی بات یا ڈراوے میںنہیں آنے والا. سنجے گپتا نے کہا کہ جوان دیکھ کر یہی محسوس کیا ہے کہ شاہ رخ خان آج بھی ویسا ہی ہے خدا کی ذات کے علاوہ کسی سے نہیںڈرتا.