سنجے لیلا بھنسالی عائزہ خان کو فلم۔میں۔کاسٹ کرنے کے خواہشمند
ممبئی:عائزہ خان کا شمار اس وقت پاکستان کی کامیاب اور بہترین اداکاراوں میں کیا جا رہا ہے جس کی وجہ ان کا ڈرامہ۔میرے پاس تم۔ہو ہے اس ڈرامے کی ہرنئی آنے والی قسط کے ساتھ عائزہ خان کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے عائزہ خان میرے پاس تم۔ہو کے علاوہ تھوڑا سا حق نامی ڈرامے میں بھی کام کر رہی ہیں
اداکارہ نے گذشتہ سال ایک شو جسے احسن خان ہوسٹ کر رہے تھے بول نائٹس ود احسن خان میں انٹرویو میں بتایا تھا کہ بالی وڈ کے ہدایتکار امتیاز علی نے اپنی ایک۔فلم کے لیے ان سے رابطہ کیا تھا اوروہ اس میں کام۔کرنے میں دلچسپی بھی لے رہیں تھیں لیکن پھر پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کی وجہ سے یہ ممکن نہیں ہو سکا
اس کے علاوہ بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار سنجے لیلی بھنسالی نے بھی ادا کارہ عائزہ خان کو اپنی فلم میں کاسٹ کرنے کی خواہشکا اظہار کیا تھا جس کی تصدیق اداکار و میزبان احسن خان نے اسی شومیں اس بات کی تصدیق کی کہ بھارتی ہدایتکار سنجے لیلی بھنسالی نے عائزہ لان کو فلم میں کاسٹ کرنے کی۔خواہش کا اظہار کیا ہے اور اس حوالے سے انہوں نے مجھ سے بات چیت بھی کی اور انہوں نے یہ تک کہا تھا کہ اگر عائزہ خان ان کی فلم سائن کر لے تو وہ کسی اوراداکارہ کے ساتھ کام نہیں کریں گے








