ثقلین مشتاق کا شعیب ملک کے ٹوئٹ پر ردعمل

0
217

پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے قومی کرکٹر شعیب ملک کی طنزیہ ٹوئٹ پر ردعمل دیا ہے۔

باغی ٹی وی : شعیب ملک نے پاکستان کی ایشیا کپ میں شکست کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ہم دوستی، پسند اور نا پسند کے کلچر سے کب باہر نکلیں گے؟ انہوں نے لکھا تھا کہ اللہ ہمیشہ ایمانداروں کی مدد کرتا ہے۔

دبئی میں پریس کانفرنس کے دوران ثقلین مشتاق سے شعیب ملک کی مذکورہ ٹوئٹ سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے ہنستے ہوئے کہا اس پر میں کیا ردعمل دوں، آپ کی یاری دوستی ہر کسی کے ساتھ ہونی چاہیے یا دشمنی ہونی چاہیے؟آپ کی تو ہر کسی سے یاری دوستی ہونی چاہیئے-

شاداب خان نے ایشیا کپ کے فائنل میں شکست کی ذمہ داری قبول کر لی

انہوں نے کہا میرا یہ ماننا ہے کہ ہم زمین پر رہتے ہیں تو کرکٹ یا کسی اور ڈیپارٹمنٹ میں یاری دوستی تو ہر کسی سے ہونی چاہیے، خالی دو یا چار پانچ قریبی لوگوں سے نہیں ہونی چاہیے ، میرے اردگرد یہاں جتنا مجمع بیٹھا ہوا ہے آ پ سب سے میری یاری دوستی ہونی چاہیئے آپ سب میرے دل کےقریب ہونے چاہئیں مجھے نہیں معلوم یہ کس قسم کی ٹوئٹ ہے اور میں اس کا کیا جواب دوں؟میرے پاس اس کے علاوہ کوئی جواب نہیں ہے-

پاکستان نے بھارت کو ہرا کر پولو ورلڈکپ کیلئےکوالیفائی کرلیا

ثقلین مشتاق کا کہنا تھا کہ باہر بیٹھ کر تبصرے کرنا آسان ہے، لیکن آپ کبھی نہیں جانتے کہ اندر کیا ہو رہا ہے۔ آصف نے کھیلتے ہوئے ہاتھ میں 4 ٹانکے لگائے اور فیلڈ کے دوران گیند زور سے لگنے سے شاداب کے کان سے خون بہہ رہا تھا، اسے آرام کرنے کو کہا لیکن وہ پھر بھی وہ کھیلتے رہے-

Leave a reply