پودے کاربن ڈائی آکسائڈ کو اپنے اندر جذب کرتے ہوئے ہمیں آکسیجن فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ہوا کو آلودگی سے بھی پاک کرتے ہیں۔ آج جو ہمارے اردگرد ہوا موجود ہے وہ ذہر اور گندگی سے بھرپور ہے جسے جب ہم سانس لیتے ہوئے اپنے جسم میں اتارتے ہیں تو ان گنت بیماریوں کا شکار ہوجاتے ہیں۔
ماحول کو گندگی اور بیماریوں سے پاک صاف رکھنے کے لیے شجرکاری کی اشد ضرورت ہے۔ ایک تو یہ ماحول کو صاف ستھرا رکھتے ہیں اور دوسرا پودے انسانی صحت کے لیے بہت مفید ہوتے ہیں۔
ہمارے ہاں جیسے ملک کے موجودہ حالات چل رہے ہیں عوام کی کثیر تعداد ذہنی دباؤ کا شکار ہورہی ہے۔ ایسے حالات میں پودے بہت خوبصورتی سے کام آتے ہیں۔ یہ ہمارے درد اور تکلیف کو اپنے اندر اتارتے ہوئے ہمیں ذہنی دباؤ سے باہر نکالتے ہیں۔
پھر پودوں کے اور بھی بہت سے فوائد موجود ہیں ایک تو اس کی جڑیں بوٹیوں سے ہم بےشمار ادوایات حاصل کرسکتے ہیں۔ اس کے علاؤہ یہ ماحول کو شور جیسی آلودگی سے بھی پاک کرتے ہیں۔ کبھی توجہ فرماتے ہوئے محسوس کیجیئے گا کہ جن مقامات پر پودے موجود ہوں وہاں کس قدر سکون ہوتا ہے۔
پچھلے کئی سالوں کی نسبت آج ہمارے ملک میں کافی حد تک شجرکاری ہوچکی ہے اور مزید بھی ہورہی ہے۔ اس ملک میں بہت سی حکومتیں آئیں اور بہت سے وزرائے اعظم بھی آئے پر موجودہ حکومت سے پہلے کبھی بھی سابقہ حکمرانوں میں سے کسی نے بھی شجرکاری پر توجہ نا دی۔
پر ملک میں بڑھتی ہوئی ماحولیاتی الودگی پر توجہ دیتے ہوئے شجرکاری کی مہم کے آغاز کا سہرا بھی وزیراعظم پاکستان عمران خان کو جاتا ہے۔ جنہوں نے حکومت سنبھالتے ساتھ ہی شجرکاری کے حوالے سے پاکستانی عوام کو شعور دیا اور کثرت سے پودے لگانے کی درخواست کی۔ آج ملک میں کافی حد تک پودے لگائے جاچکے ہیں۔
پر ملک کو مزید سرسبز و شاداب بنانے کے لیے ضروری ہے کہ شجرکاری کا یہ سلسلہ کسی قیمت رکنا نہیں چاہیے اور دوسرا یہ کہ جب بھی کوئی پودا لگایا جائے تو اس کا صحیح حق ادا کرتے ہوئے چند ماہ تک پودے کی بھرپور حفاظت کی جائے یہاں تک کہ وہ اپنے جڑیں مضبوطی سے زمین میں گاڑھ لے۔
@SeharSulehri








