بالی وود کے نواب سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان نے کارتک آریان کا دل جیت لیا-
بالی ووڈ میں آئے دن نئی جوڑیاں بنتی اور ٹوٹتی رہتی ہیں لیکن ان دنوں اداکار کارتک آریان اوراداکارہ سارہ علی خان کے چرچے ہیں اور یہ سلسلہ خود سارہ علی خان نے ہدایت کار کرن جوہر کے پروگرام کافی ود کرن میں مزاحیہ انداز میں یہ کہہ کر شروع کیا تھا کہ وہ کارتک آریان کو ” ڈیٹ ”کرنا چاہیں گی اوراداکار رنوویر سنگھ نے دونوں کو ایک پارٹی میں ملوا کر سارہ علی خان کی یہ خواہش پوری کر دی-
سارہ علی خان اورکارتک آریان کی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے نامور ہدایت کارامتیاز علی نے دونوں کو فلم میں کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا،امتیاز علی ہی کی کامیاب فلم”لوآج کل”کے سیکوئل کی شوٹنگ تو مکمل ہو گئی لیکن نام ابھی تک فائنل نہ ہو سکا کہا جا رہا ہے کہ فلم کا نام”لو آج کل ٹو”رکھا جائے گا-
ایک انٹر ویو میں کارتک آریان نے سارہ علی خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سارہ نہ صرف ایک اچھی اسٹار ہیں بلکہ ان کا دل بھی سونے کا ہے.ان کا کہنا تھا کہ سارہ کے ساتھ کام کر کے بہت اچھا لگا میں باربار سارہ علی خاان کے ساتھ کام کرنا چا ہوں گا-