بالی وڈ اداکارہ سارا علی خان جو کہ سیف علی خان اور امریتا سنگھ کی بیٹی ہیں ، ان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم زرا ہٹ کے زرا بچ کو کافی پذیرائی ملی ہے. انہوں نے اپنے انٹرویو میںکہا ہے کہ میرے والدین بہت سپورٹیو ہیں وہ میری فلموں کے انتخاب کے معاملے میں بہت مدد کرتے ہیں، جب وہ مجھے بتاتے ہیں کہ فلاں سکرپٹ اچھا ہے تو میں اس فلم کے ساتھ جڑ جاتی ہوں. انہوں نے کہا کہ میں کوشش کرتی ہوں کہ اچھا کام کروں جب والد تعریف کرتے ہیں یا والدہ میرے کام کو سراہتی ہیں تو میں مزید پرجوش ہوجاتی ہوں اچھا کام کرنے کےلئے.
انہوں نے کہاکہ میرے پاس جب بھی کوئی فلم آتی ہے تو میں اسکو آخری موقع سمجھ کر کرتی ہوں ، کیونکہ مجھے لگتا ہےکہ ہر فلم سے میرا مستقبل جڑا ہوتا ہے. سارا علی خان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں آج جس بھی مقام پر ہوں اس میں میرے گھر والوں کی بہت زیادہ سپورٹ شامل ہے. اگر وہ سپورٹ نہ کرتے تو مجھ میں اتنا اعتماد نہ آتا . یاد رہے کہ سارا علی خان کی حالیہ فلم زرا ہٹ کے زرا بچ کا ایک گیت تیرے واسطے فلک سے ، بہت سراہا جا رہا ہے.