بالی وڈ اداکارہ سارہ علی خان جنہوں نے اپنے ٹیلنٹ کی بدولت بہت جلد ہی اپنا نام اور مقام بنا لیا ہے. ان کی فلم زرا ہٹ کے زرا بچ کے ریلیز ہوئی ہے اس نے کامیابی حاصل کی ہے ، اس کا ایک گیت تیرے واسطے فلک سے میں ، سپر ہٹ ہوا ہے اور سوشل میڈیا پر ہر کوئی اس پر ڈانس کرتا ہوا دکھائی دے رہا ہے. اس فلم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سارا علی خان کہتی ہیں کہ اس فلم کے پرڈیوسر نے کہا تھا کہ اگر فلم پچاس کروڑ کا بزنس کرلے تو ہم مشہور ہوجائیں گے، لیکن ہماری فلم نے اسی کروڑ کا بزنس کر لیا ہے، مجھے بہت خوشی ہے کہ ہماری فلم کو بہت زیادہ سراہا گیا اور ایک ایسے وقت میں ہماری فلم کامیابی ہوئی ہے جب باکس آفس پر کامیاب فلموں کی ریشو بہت کم ہے.

سارہ علی خان کا کہنا تھا کہ ان کی نظر میں تین طرح کی کامیابیاں ہوتی ہیں؛ تصوراتی، ذہنی اور اندورنی۔لیکن ”مجھے ذہنی طور پر کامیابی اس وقت محسوس ہوتی ہے جب میری والدہ اور بھائی میرے کام کو سراہتے ”اگر یہ دونوں کہہ دیں کہ میں نے اچھا کام کیا ہے تو مجھے لگتا ہے کہ یقینا میں نے اچھا کام کیا ہے.

یاسرہ نے بتا دیا اپنی کامیاب شادی کا راز

شاپنگ مال میں گئی تو کسی نے آواز لگائی آپ نے تباہی مچائی ہوئی ہے جویریا سعود

سائرہ بانو نے بھی انسٹاگرام جوائن کر لیا ، پرانی تصویر شئیر کی

 

Shares: