محبت کی شادی پر یقین نہیں رکھتی،ایسی محبتیں دشمنیوں اورنفرتوں میںتبدیل ہوجاتی ہیں،والدین کی رضا میں اللہ کی رضا ہے ، سارہ خان
اسلام آباد:محبت کی شادی پر یقین نہیں رکھتی،ایسی محبتیں دشمنیوں اورنفرتوں میںتبدیل ہوجاتی ہیں،والدین کی رضا میں اللہ کی رضا ہے ، اطلاعات کےمطابق اداکارہ سارہ خان نے کہا کہ وہ محبت کی شادی پر یقین نہیں رکھتیں۔ وہ محبت کی شادی کرنے کے بجائے اپنے والدین کی پسند کو زیادہ ترجیح دیں گی ۔
ذرائع کےمطابق سارہ خان نے ایک اداکارہ سارہ خان نے کہا کہ میں نے دنیا میں ایسی محبتوں کی شادیوں کوناکام ہوتے دیکھا ہے،پہلے محبت ہوتی ہے پھر،نفرت ہوتی ہے اوربالآخرایسی شادیاں دشمنی کی بھینٹ چڑھ جاتی ہیں ،
سارہ خان نے کہا کہ وہ والدین کی رضا میں اللہ کی رضا سمجھتے ہیں ، والدین سے زیادہ عزت کسی کی نہیں جووالدین کی عزت کا خیال نہیں رکھتیں دنیا میں ان کی عزت نہیں رہتی ، میں اپنے والدین کے فیصلے پرشاکررہوں گی
ذرائع کے مطابق اداکارہ نے کہا کہ وہ ہمیشہ سے مانتی ہیں خواتین مردوں کی نسبت زیادہ طاقتور ہیں اس لئے حقوق کی برابری کیلئے لڑنے کی کوئی وجہ نہیں بنتی۔سارہ خان نے کہا کہ ایک دوسرے کے حق کا خیال رکھا جائے تو پھراپنے حق کی تلافی نہیں ہوتی
اداکارہ نے کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں آنے والی مشکلات سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ واضح رہے کہ سارہ خان نے مختلف ڈراموں میں اپنی شاندار پرفارمنس سے اداکاری کا لوہا منوایا ہے۔ ‘بڑی آپا’، ‘مرآت العروس’، ‘الوداع ’ اور ‘تم میرے ہو’ جیسے متعدد ڈرامے ان کے کیرئیر کے شاہکار ہیں۔