ٹی وی کی معروف اداکارہ سارا خان جنہوں نے فلک شبیر کے ساتھ شادی کی ، سارا نے شادی کے بعد جتنے بھی انٹرویوز دئیے اس میں انہوں نے بتایا کہ فلک ان کی بہنوں کا بہت خیال رکھتے ہیں اور باپ کی طرح ٹریٹ کرتے ہیں. سارا اور فلک نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں شرکت کی جس میں سارا خان نے بتایا کہ میری بہن عائشہ کی شادی فلک نے کی انہوں نے خود ہی رشتہ تلاش کیا، فلک نے بتایا کہ عثمان میرا دیرینہ دوست تھا اور میں اسکو بہت اچھے سے جانتا تھا، عائشہ کو وہ بہت خوش رکھ سکتا تھا اسلئے میں نے یہ رشتہ کروا دیا. دونوں آج بہت خوش ہیں. سارا خان نے بتایا کہ لڑکے والے کی فیملی اسلام آباد میں رہتی تھی لہذا پھر ہم سب شادی کے لئے اسلام آباد
چلے گئے، وہاں جب گئے تو میں نے دیکھا کہ فلک نے عائشہ کی شادی کے لئے جو انتظامات کر رکھے تھے وہ اتنے آئیڈیل تھے کہ میں اور میری بہنیں حیران ہی رہ گئیں. سارا نے کہا کہ فلک نے عائشہ کے لئے بہت اچھا لڑکا تلاش کیا اس نے میری بہن کو بہت خوش رکھا ہے اور دونوں اب یوکے میں خوش و خرم زندگی بسر کررہے ہیں.