پاکستانی شوبز انڈسٹری کی پُرکشش اور خوبرو اداکارہ سارہ خان کے انسٹاگرام پر 5 ملین فالوورز ہو گئے ہیں۔
باغی ٹی وی : سارہ خان کے انسٹاگرام پر 5 لاکھ فالوورز ہو گئے ہیں اداکارہ سارہ خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں سارہ خان آئے دن اپنی خوبصورت تصاویراور کام سے متعلق تصویریں اپنے مداحوں سے شیئر کرتی رہتی ہیں۔
سارہ کی جانب سے شیئر کی گئی ان کی خوبصورت تصاویر کو ان کے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جاتا ہے سارہ خان وہ خوش قسمت اداکارہ ہیں جن کی تصاویر پر بہت کم تنقید ہوتی ہے-
واضح رہے کہ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی پاکستانی معروف اداکارہ ایمن خان ہیں جن کے فالوورز کی تعداد 6 اعشاریہ 6 ملین یعنی 66 لاکھ فالوورز ہیں۔ ایمن خان سے پہلے پاکستان میں سب سے زیادہ فالوورز ماہرہ خان تھے انسٹاگرام پر شہرت کے تمام ریکارڈز توڑتے ہوئے ماہرہ خان کو بھی فالوورز کی دوڑ میں پیچھے چھوڑ دیا تھا۔
ایمن کے بعد اداکارہ ماہرہ خان اور عائزہ خان ہیں جن کے انسٹاگرام پر 6 اعشاریہ 2 ملین یعنی 62 لاکھ فالوورز ہیں-
جبکہ سجل علی کے انسٹاگرام پر 6 لاکھ فالوورز ہیں اداکارہ منال خان کے 5.6 ملین ہیں-