سارہ خان کو روزانہ گلاب کے پھول دینے پر تنقید، فلک شبیر نے ناقدین کو کھری کھری سنا دیں

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر سوشل میڈیا پر ایک دوسرے سے محبت کا اظہار بھی کرتے رہتے ہیں جس پر ان کے مداحوں بھی محفوظ ہوتے ہیں اور اپنی پسندیدہ جوڑی کو خوش دیکھ کر خوشی اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں-

باغی ٹی وی: گلوکار فلک شبیر آئے روز اپنی اہلیہ سارہ خان کے لیے پھول لے کر آتے ہیں اور وہ سارہ کا ردِ عمل ریکارڈ کرنے کے لیے ویڈیوز بھی بناتے ہیں۔

فلک شبیر سارہ کو پھول دیتے وقت کی ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر آئے روز شیئر کر تے ہیں۔

حال ہی میں فلک شبیر کو روزانہ سارہ کو پھول دینے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا جس پر انہوں خاموش رہنے کے بجائے صارف کو کھری کھری سنا دی۔

فلک کی حالیہ ویڈیو میں ایک صارف نے کمنٹ کیا کہ انہیں اپنے روزانہ کے اس ڈرامے کو بند کرنے کی ضرورت ہے، توبہ۔

فلک شبیر بھی اس تنقید کو برداشت نہ کر سکے اور انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ تو پھر آپ یہاں سے تشریف لے جاسکتی ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال جولائی کے مہینے میں اداکارہ سارہ خان نے اچانک گلوکار فلک شبیر کے ساتھ شادی کرکے اپنے چاہنے والوں کو حیران کر دیا تھا۔

Comments are closed.