بلوچستان ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی سے 6 مقامی فٹبال کھلاڑیوں کے اغوا کے معاملے پر وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ مغویوں کی بازیابی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں، انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ہی تمام سیکورٹی اداروں کو بازیابی کے لئے اقدامات کے احکامات جاری کر دئے تھے،وزیرداخلہ میر سرفراز بگٹی نے مزید بتایا کہ گزشتہ روز سے ہی پورے علاقے کی ناکہ بندی کرکے مغویوں کی بارزیابی کے لئے آپریشن جاری ہے، اور بے امنی پھیلانے والوں کی گردیں قانون کے شکنجے سے نہیں پچ سکتیں، مغوئی ہمارے بچے ہیں انکی بازیابی تک سکوں سے نہیں بیٹھوں گا ،واضح رہے گزشتہ روز کھلاڑیوں کو اس وقت اغوا کیا گیا تھاجب کھلاڑی وزیراعلیٰ بلوچستان گولڈ کپ ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے سبی جا رہے تھے کہ مسلح عسکریت پسندوں نے انہیں زبردستی قید کر لیا۔ انتظامیہ کے ایک سینئر اہلکار نے سنگسیلا کے علاقے میں سیکیورٹی کی غیر مستحکم صورتحال پر زور دیتے ہوئے اغوا کی تصدیق کی تھی ۔ان فٹ بال کھلاڑیوں کے اغوا کے ردعمل میں حفاظتی اقدامات میں اضافہ کر دیا گیا تھا،

Shares: