سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری کا رابطہ کمیٹی کے ہمراہ جوبلی مارکیٹ کا دورہ

0
39

سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ کراچی کو جس طرح بنایا تھا اسی طرح مل کر اسے بچانا ہے، اتھاد و اتفاق کے ساتھ ملکر آگے چلیں گے تو ملک و شہر کی بہتری ہوگی، کراچی کو پاکستان بنانے والوں نے بنایا اور سجایا ہے، جوبلی مارکیٹ کو توڑ کر ہزاروں تاجروں کا روزگار ختم کردیا گیا ہے، کراچی میں لاک ڈائون سے کاروباری طبقہ پہلے ہی مشکلات کا شکار ہے،مارکٹیں توڑ کر ان کی زندگیوں سے کھیلا جارہا ہے ، جوبلی مارکیٹ متاثرین کو متبادل جگہ دی جائے اور متاثرین کو 6 ماہ کا کرایہ فوری دیا جائے لاک ڈائون کے بجائے اسمارٹ لاک ڈائون لگایا جائے تاکہ فاقوں سے مرنے سے عوام کو بچایا جاسکے،رنگ و نسل ذات برادری سے نکل کر ہمیں ملک کی ترقی کیلئے کام کرنا ہے، ملک کی معیشت میں کراچی کے تاجروں کا 70فیصد ریونیو دیتا ہے ، گجر نالہ کے متاثرین کو 6 مہینے کاکرایہ ایڈوانس دیا ہے اس طرح جو بلی مارکیٹ کے متاثرین کو بھی 6 ماہ کے کرائے کی مد میں ایڈوانس دیا جائے ، وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ، ناصر علی شاہ صاحب درمیان کا راستہ رکھ کر تاجروں کو بے روزگار ہونے سے بچائیں، کراچی ملک کا منی پاکستان ہے اس کو اُجاڑا گیا تو ملک معاشی طور پر کمزور ہوجائے گا، حکومت اعلان کرتی ہے کہ متاثرین کیلئے فنڈ رکھا ہوا ہے تو پھر وہ متاثرین کو فوری کیوں نہیں دیا جارہا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جوبلی مارکیٹ کے دورے کے موقع پر کراچی تاجر ایکشن کمیٹی کے رہنمائوں کے رہنمائوں شرجیل گوپلانی ، جمیل احمد پراچہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیااس موقع پر مرکزی رابطہ کمیٹی کے رکن فہیم الدین شیخ ، محمد طیب قادری اور تاجر برادری کے عبدالغنی میمن ، عبدالرحمان خان، محمد اسماعیل لالپوریہ، آصف گلفارم ،محمد احمد شمسی، زاہد امین ، طاہر سربازی، حافظ طیب ، چوہدھری ایوب و دیگر تاجر رہنماء بھی موجود تھے ، ثروت اعجاز قادری کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے بچوں کے پاس تعلیم ، صحت روزگار نہیں ہے ایسے میں عوام دشمن پالیسیاں محرومیوں کو جنم دینگی، کراچی میں ایسے حالات نہ بنائیں جائیں کہ عوام سڑکوں پر نکل آئیں، تاجر محب وطن ہیں جو ملکی ترقی اور معیشت کو بہتر بنانے کیلئے دن رات جدوجہد کرتے ہیں، چیف جسٹس صاحب آپ بھی کراچی کے ہیں غیر قانونی تعمیرات، ناجائز تجاوزات اور شہر بھر میں پلازے بن رہے ہیں عوام کو بتایا جائے ، کے ایم سی ، بلدیہ عظمیٰ بلڈنگ کنٹرول کے کتنے افسروں کو سزا دی ہے صرف غریبوں کو ہی سزا ہوگی ان کا روزگار چھین کر انہیں فاقوں پر مرنے پر مجبور کیا جاتا رہے گا،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ ہم سندھ دھرتی ماں کے بیٹے ہیں اور سندھ دھرتی ماں کے بیٹوں پر سندھ حکومت ظالمانہ فیصلے بند کرے ، اس موقع پر کراچی تاجر ایکشن کمیٹی کے رہنماء جمیل پراچہ نے کہا کہ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری کو جوبلی مارکیٹ تشریف لانے مشکور ہیں امید ہے کہ ہمارے دکھوں کا مداواع کرنے کے لئے ہمیشہ کی طرح آواز بلند کریں گے حکومت فلفور تاجروں کو متبادل جگہ دے ، کراچی کا ہر تاجر انتہائی پریشان اور بے بس ہے سندھ گورنمنٹ لاک ڈائون کو فوری ختم کرے ، اس موقع پر کراچی تاجر ایکشن کمیٹی کے رہنماء شرجیل گوپلانی نے کہا کہ کراچی میں جو بھی گاڑی داخل ہورہی ہے اس سے پولیس بھاری رشوت طلب کر رہی ہے حکومت سندھ اور کراچی پولیس چیف فوری نوٹس لیں امپورٹ کی اجازت ہے ایکسپورٹ کی اجازت بھی دی جائے ، کراچی کے تاجروں کے زخموں پر مرہم رکھنے کی ضرورت ہے صوبائی و وفاقی حکومت تاجروں کو بنیادی حقوق مہیا اور لاک ڈائون کو ختم کرے تاکہ چھوٹے تاجر اور دیہاڑی دار مزدور طبقہ فاقوں سے مرنے سے بچ سکے ۔

Leave a reply