سردموسم کے پیش نظر وزیراعظم نے دیں پناہ گاہ سے متعلق اہم ہدایات
سردموسم کے پیش نظر وزیراعظم نے دیں پناہ گاہ سے متعلق اہم ہدایات
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت میڈیا اسٹریٹجی اجلاس ہوا، اجلاس میں شفقت محمود ،بابر اعوان،اسدعمر،مرادسعید،معاونین خصوصی معیدیوسف،شہزاداکبر،سینیٹرفیصل جاوید شریک ہوئے، اجلاس میں وزیراعظم کو 2020 کے حکومتی وژن پرتجاویز پیش کی گئیں،عوامی ریلیف کیلئے فلاحی اقدامات کی تفصیل وزیراعظم کوپیش کی گئی.
وزیراعظم عمران خان نے رواں ماہ جامع پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا، وزیراعظم نے سردموسم کے پیش نظرپناہ گاہ سے متعلق اہم ہدایات دیں، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومتی شخصیات لاوارث اوربے گھرافراد کا خاص خیال رکھیں، نادار،مستحق افراد کو کھانا اوررہائش فراہم کریں،
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں پارلیمنٹ میں قانون سازی سے متعلق حکومتی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال پر غور کیا گیا، مشرق وسطی میں موجودہ صورتحال پر مشاورت کی گئی، پارلیمنٹ میں قانون سازی سے متعلق حکومتی حکمت عملی پر مشاورت ہوئی۔
وزیر اعظم عمران خان نے حکومتی بیانیہ سے آگاہ کیا، نئے سال میں حکومتی اہداف اور ترجیحات پر بھی تبادلہ خیال ہوا، قیمتوں میں کنٹرول سے متعلق حکومتی اقدامات اور فیصلوں متعلق بات کی گئی۔
قبل ازیں وزیراعظم عمران خان سے ورجینیا یونیورسٹی کے طلبا کے وفد نے ملاقات کی،ملاقات میں پاکستان کو درپیش چیلنجز اورموجودہ حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے پرتبادلہ خیال کیاگیا،ملاقات میں پاکستانی معاشرے کے مثبت پہلووَں اور معیشت کو درپیش مسائل پربھی بات چیت ہوئی،ورجینیا یونیورسٹی کے طلبہ نے وزیراعظم سے مختلف موضوعات پر سوالات کیے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بے پناہ وسائل سے نوازاہے،بد قسمتی سے کرپشن کے ناسورسے ترقی کا عمل جمود کاشکارہوا،وزیراعظم نے کہا کہ 60 کی دہائیوں میں پاکستان ایشیا میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والا ملک تھا،70اور80کی دہائیوں کے سیاسی فلسفوں سے صنعتی عمل جمود کاشکارہوا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سیاست میں پیسہ اور کرپشن شامل ہوگئے،عام آدمی کی حالت زار،کرپشن اورلوٹ کھسوٹ کے باعث سیاست میں آیا،22سال مسلسل جدوجہد کی بدولت 2 بڑی سیاسی پارٹیوں کو شکست دی، میرا مقابلہ ملک کی ترقی کی راہ میں حائل مافیا سے ہے،ماضی کی حکومتوں نے انسانی وسائل کے فروغ کو یکسرنظر انداز کیا۔
قاسم سلیمانی کو ٹرمپ کی ہدایت پر مارا گیا، پینٹا گون، ٹرمپ نے کیا کہا؟
ایرانی جنرل کو مارنے کے بعد امریکہ نے دی شہریوں کو اہم ہدایات
جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت، امریکہ نے خطے کا امن داؤ پر لگا دیا، ایسا کس نے کہا؟
ایرانی جنرل پر امریکی حملہ، چین بھی میدان میں آ گیا، بڑا مطالبہ کر دیا
تیسری عالمی جنگ، امریکا کے خطرناک ترین عزائم، سابق امریکی وزیر خارجہ کے انٹرویو نے تہلکہ مچا دیا
وزیراعظم کاکہناتھا کہ ماضی میں تعلیم اوردیگر شعبوں میں اصلاحات پرتوجہ نہیں دی گئی،ملک سے کرپشن کا خاتمہ اور تعلیمی نظام کی بہتری بڑا چیلنج ہے،ملک میں 3 مختلف نظام تعلیم انسانی وسائل کے فروغ اورترقی کی راہ میں چیلنج ہیں ،موجودہ حکومت یکساں تعلیمی نصاب کیلئے کوشاں ہے،تعلیمی نظام کی بنیاد پر معاشرے میں تفریق کو ختم کیا جا سکتا ہے