مریم نوازکی شدید مخالفت کےباوجود سردارایازصادق نے چوہدری نثارکوگھربلالیا

0
52

لاہور:مریم نوازکی شدید مخالفت کےباوجود سردارایازصادق نے چوہدری نثارکوگھربلالیا،اطلاعات کے مطابق اس وقت سیاسی صورت حال بڑی دلچسپ ہوگئی ہے اوراس وقت ایک طرف ن لیگ کے گھرمیں ماتم بچھا ہوا ہے ،

ذرائع کے مطابق اس وقت لاہور سیاسی گہما گہمی کا مرکز بنا ہوا ہے . چوہدری نثارعلی خان نے آج پنجاب اسمبلی کا حلف اٹھایا ہے اوراس اثنا میں ن لیگ کی سوشل میڈیا ٹیم کی طرف سے چوہدری نثار کے خلاف کردارکشی کی مہم جاری ہے تو دوسری طرف چوہدری نثارکے حامی بھی میدان میں آگئے ہیں‌

اطلاعات ہیں کہ سابق اسپیکرسردار ایازصادق نے رکن پنجاب اسمبلی سابق وزیرداخلہ چوہدری نثارکو کھانے کی دعوت دی ہے اور سردار ایازصادق کے گھر چوہدری نثار سے مریم نواز سےتنگ لوگ ملاقاتیں کررہے ہیں

دوسری طرف یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ مریم نواز نے سردار ایازصادق سے وضاحت طلب کرلی ہے اورپوچھا ہے کہ چوہدری نثارکودعوت کیوں دی

Leave a reply