مدرسہ دھماکہ، اقلیتی رہنماؤں کی بھی مذمت

سردار گر چرن سنگھ بنوات آف کینیڈا چیئر مین نے دیر کالونی پشاور کے مدرسے میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے

گرچرن سنگھ بنوات آف کینیڈا نے دھماکے کے نتیجے میں ہونے والے قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ، گرچرن سنگھ بنوات آف کینیڈا نے دھماکے میں جان بحق ہونے والوں کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے

انکا کہنا تھا کہ دھماکہ ملک دشمن عناصر کی ملک کے امن کو سبوتاژ کرنے کی گھناؤنی سازش ہے۔ گرچرن سنگھ بنوات آف کینیڈا اس طرح کی بزدلانہ کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کرسکیں.

گرچرن سنگھ بنوات آف کینیڈا کا کہنا تھا کہ واقعے میں ملوث عناصر کو فوری طور پر گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے. زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

Comments are closed.