پنجاب کے بزرگ سینئر سیاستدان سردار محمد جعفر خان لغاری کی رسم قل چوٹی زیریں میں ادا کی گئی

چوٹی زیریں ( محسن نواز سے ) پنجاب کے بزرگ سینئر سیاستدان سردار محمد جعفر خان لغاری کی رسم قل چوٹی زیریں میں ادا کی گئی،رسم قل میں ارکان اسمبلی بیوروکریٹس وکلاء صحافیوں عمائدین اور معززین علاقہ سیمت تمام مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کیں،رسم قل میں صوبائی وزیر خزانہ پنجاب سردار محسن خان لغاری کو سردار جعفر خان لغاری کا سیاسی جانشین نامزد کیا گیا اور دستار بندی کرائی گئی،مرحوم سردار محمد جعفر خان لغاری کی مغفرت کیلئے خصوصی دعا کرائی گئی،تدفین اور رسم قل میں شرکت کیلئے آنے والے تمام قائدین معززین علاقہ اور ہزاروں افراد کا شکریہ ادا کرتے ہیں علاقے کے لوگوں کی دعاؤں نے دکھ کی اس گھڑی میں پورے لغاری خاندان کی ڈھارس بندھائی محترمہ ڈاکٹر مینا جعفر لغاری
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے بزرگ سینئر سیاستدان اور راجن پور کے رکن قومی اسمبلی سردار محمد جعفر خان لغاری مرحوم کی رسم قل ان کے آبائی قصبہ چوٹی زیریں میں ادا کردی گئی رسم قل میں لغاری قبیلے کے چیف نواب سردار محمد جمال خان لغاری ایم پی اے سردار اویس احمد خان لغاری سابق سینیٹر سردار منصور احمد خان لغاری صوبائی وزیر خزانہ پنجاب سردار محسن خان لغاری سابق آئی جی سندھ سردار فیاض احمد لغاری سردار احمد خان لغاری سردار عمار اویس خان لغاری ایم این اے سردار محمد خان لغاری سردار اسامہ فیاض لغاری سردار حسین خان لغاری سابق ایم پی اے سردار محمود قادر لغاری سردار یوسف خان لغاری سردار علی خان لغاری ایم این اے سردار نصر اللہ خان دریشک خواجہ معین الدین سردار علی رضا دریشک سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی گورچانی سردار محمد اظہر خان لغاری ( رحیم یار خان ) سردار ارشد خان لغاری (رحیم یار خان ) سردار نادرا اکمل لغاری (سندھ) سردار تیمور خان لغاری سردار جگن خان دریشک میر مرزا خان تالپور سید ذوالقرنین حیدر شاہ حسنین احمد لغاری ڈی ایس پی مجاہد خان برمانی سیٹھ مہر حسین تھہیم اکبر خان محمّد نواز خان وڈانی محسن نواز خان شاکر علی خان بھٹی عرفان صابر خان وڈانی قسور عباس برمانی یونس خان وڈانی مختار احمد وڈانی محمد تقی خاں خلیل چنگوانی ثقلین عباس پتافی سیلم عباس ببر زاہد عباس تھہیم اور ضلع راجن پور اور ضلع ڈیرہ غازی خان کے سینئر بیوروکریٹس وکلاء صحافیوں پنجاب پولیس کے افسران سیمت دیگر تمام مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کیں اور رسم قل کے موقع پر صوبائی وزیر خزانہ پنجاب سردار محمد محسن خان لغاری کو سردار جعفر خان لغاری کا سیاسی جانشین مقرر کیا گیا اور سیاسی پگ سردار محسن خان لغاری کو باندھی گئی رسم قل کے آخر میں سردار محمد جعفر خان لغاری مرحوم کی مغفرت اور ان کے درجات بلند کیلئے خصوصی دعا کرائی گئی رسم قل میں شریک تمام لوگوں نے سردار محمد جعفر خان لغاری کی سیاسی و سماجی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کو خراج تحسین پیش کیا اور اس موقع پر محترمہ ڈاکٹر مینا جعفر خان لغاری نے سردار جعفر خان لغاری مرحوم کی تدفین میں اور رسم قل میں شرکت کیلئے آنے والے قائدین معززین علاقہ اور ہزاروں افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب کی دعاؤں نے دکھ کی اس گھڑی میں پورے لغاری خاندان کی ڈھارس بندھائی ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کا پیار اور غمگساری زندگی کا اہم سرمایہ ہے رسم قل میں ہزاروں افراد کے پہنچنے سے ہمیں حوصلہ ملا

Leave a reply