آزاد کشمیر:صدرآزاد کشمیر کا ڈاکٹرز سے ویڈیولنک خطاب ، کشمیرکی تحریک آزادی پربھی اہم گفتگو .باغی ٹی وی کے مطابق صدر آزاد کشمیر سردار مسعود احمد خان نے آج ریاست کے ڈاکٹرز سے ویڈیولنک خطاب کرکے کرونا کے خلاف لڑنے والے ڈاکٹرز کو سلام پیش کیا اوران کی خدمات کو سراہا

باغی ٹی وی کے مطابق اپنے ویڈیولنک خطاب میں صدرآزاد کشمیر نے ڈاکٹرز سے کرونا کے خلاف مزاحمت کرنے اورمریضوں کو علاج معالجہ کی خدمات فراہم کرنے پر ان کی خدمات کو سراہا کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرزمیرے لیے بہت قابل احترام جواپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیردوسروں کی جانوں کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں‌

اس میٹنگ میں کشمیر یوتھ الائنس کے صدرسید مجاہد گیلانی ، وائس پریزڈینٹ کشمیر یوتھ الائنس ڈاکٹراسامہ ظفر، ایڈوائزری بورڈ کے ممبر ڈاکٹرسلمان ،ڈاکٹرشوکت ڈار،ڈاکٹرعنیقہ اورڈاکٹرشمامہ نیازسمیت کئی ڈاکٹرز شامل تھے ، اس موقع پر سردار مسعود احمد خان نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی

اس موقع سردار مسعود احمد خان نے کہا کہ بھارتی فوج کرونا کی آڑ میں کشمیریوں پرجومظالم ڈھا رہی اس کو بھی دنیا کے سامنے لائیں ، اس موقع پرصدرآزاد کشمیر نے کہا کہ ڈاکٹرز عالمی فورمز پرکشمیر کے مسئلہ کو اجاگرکریں‌، اس موقع پرڈاکٹرمجاہد گیلانی نے کہا کہ کشمیری ڈاکٹرز پرمشتمل ایک بورڈ بنایا جائے اورعالمی برادری سے اپیل کرے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے کرونا کے شکارمریضوں کے علاج کے لیے جانا چاہتے ہیں، اجلاس کے آخر میں دعا بھی ہوئی

Shares: