تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ اگرسردار لکھنے میں اعتراض ہوتا ہے تو اپنی آفیشل ویب سائٹ پر چلے جائیں، دوسرا نام ہی سردار سے شروع ہوتا ہے، میں اپنی نسل، حَسَب نَسَب کو کیسے مسمار کر سکتا ہوں، آپ سمجھتے ہیں کہ میں نمود ونمائش کیلئے کر رہا ہوں، بھائی میرا نام ہے

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ میرے بیٹے کو بھی گرفتار کیا گیا تھا، ہمیں بلے کا نشان ملے یا نا ملے پی ٹی آئی ایک ہی نشان پر الیکشن لڑے گی ،پی ٹی آئی قوم کی خدمت کیلئے کوشاں ہے،یہ لوگ پی ٹی آئی کا مقابلہ نہیں کر سکتے،الیکشن کمیشن پی ڈی ایم کیلئے سہولت کاری کر رہا ہے، القادر ٹرسٹ اور توشہ خانہ کیس میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف شواہد نہیں ،تیزی سے ہونے والی ڈوپلمنٹ کا تماشا قوم دیکھ رہی ہے،اس سے عوام کے غم وغصہ میں اضافہ ہو رہا ہے، بلے کا انتخابی نشان نظر ثانی میں واپس لے لیا گیا، ہمارے 7سو امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے گئے،آگ کے سمندر سے گزر کر کاغذات نامزدگی داخل کرائے گئے،

لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں جو ہم نے بیان کیا وہ بھی قوم نے دیکھا،الیکشن کمیشن کا مکروہ چہرہ سامنے رکھا، نئے پراسیکیوٹر امجد پرویز کو کھڑا کر دیا گیا،وہ نواز شریف کے وکیل بھی ہیں،وہ آج وارد ہو گئے، نئے پراسیکیوٹر امجد پرویز نے سات دن،دس دن کا وقت مانگا، میرے اصرار اور شدید مخالفت کے باوجود سماعت 6جنوری تک ملتوی کی گئی،ہم نے کہا رکھتے نہیں تو خارج توکر دیں،عدالت سے استدعا کی کہ کیوں صرف بانی چیئرمین پر قانون کا اطلاق کرکے پابند سلاسل کیا جا رہا ہے،عوامی مقبولیت دیکھ کر پی ڈی ایم اور اپوزیشن جماعتیں خائف ہیں، لندن والے ظل سبحانی کی سزائیں ایک ایک کرکے ختم کیں جیسے عدالتیں انکی چشم براہ تھیں،پی ایم ایل این کا کوئی امیدوار اپنے حلقے میں جانے کے لائق نہیں،20ماہ ملک کا حشرنشر کر دیا گیا،اب قوم ملک کو تین مرتبہ لوٹنے والوں کو موقع نہیں دے گی،اب عوام انکا جھانسہ مزید برداشت کرنے کو تیار نہیں،

لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ انشاءاللہ کاغذات نامزدگی منظور ہو جائیں گے، الیکشن کمیشن اپنے ایکٹ کی شق 185,186,187کے تحت آئی جی کو سزا دے سکتی ہے،انھیں تبدیل کر سکتے ہیں،

مجھے بلے کی آفر ہوئی میں نے انکار کر دیا

بلے کے نشان کے بعد پی ٹی آئی کا نام و نشان بھی ختم ہوجائےگا ۔

 پی ٹی آئی کے ساتھ آج جو کچھ ہو رہا ہے وہ اسکا اپنا کیا دھرا ہے ،

عمران خان نے تبدیلی کے نام پر عوام کو دھوکہ دیا

الیکشن میں میں جہاں بھی ہوں گا وہاں جیت ہماری ہی ہوگی

 بانی پی ٹی آئی اب قصہ پارینہ بن چکے

ٹکٹوں کی تقسیم کے لئے 14 رکنی کمیٹی ممبران کے نام 

Shares: