لاہور:سردارتنویرالیاس چوہدری شجاعت حسین کی عیادت کےلیےہسپتال پہنچ گئے،اطلاعات کے مطابق چئیر مین پنجاب سرمایہ کاری بورڈ و تجارت سردار تنویر الیاس خان چوہدری شجاعت حسین کی تیمارداری کےلیے ہسپتال پہنچ گئے
باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق ہسپتال میں چوہدری پرویز الہیٰ سے ملاقات ہوئی اس ملاقات کےدوران سردارتنویرالیاس نے چوہدری شجاعت حسین کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اورنیک خواہشات کا اظہارکیا
اس موقع پرسردارتنویرالیاس نے کہاکہ چوہدری شجاعت حسین وضع دار سیاست دان ہیں، سردار تیویر الیاس خاں نے مزید کہاکہ چوہدری شجاعت حسین نے ہمیشہ سیاست میں مثبت کردار ادا کیا ہے
سردار تنویرالیاس نے اس موقع پر کہا کہ اللہ تعالی چودھری شجاعت حسین کو جلد صحت یاب کرے،چودھری شجاعت حسین منجھے ہوئے سیاست دان ہیں