قصور
عوام دوست اتحاد قصور کے صدر سردار فیصل اورنگزیب نے گنڈہ سنگھ تا حسین خانوالا سڑک کی تعمیر اور یونیورسٹی قصور شہر میں بنانے کا مطالبہ کر دیا

تفصیلات کے مطابق قصور کے معروف سیاستدان ، عوام دوست اتحاد قصور کے صدر اور امیدوار برائے تحصیل کونسل سردار فیصل اورنگزیب نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد سے جلد حسین خانوالا تا گنڈہ سنگھ ٹوٹی ہوئی سڑک کو دوبارہ تعمیر کیا جائے جو کہ اہل علاقہ کا بنیادی حق ہے بصورت دیگر احتجاج کیا جائے گا نیز سردار فیصل اورنگزیب نے مطالبہ کیا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر کو چھوڑ کر دوسری تحصیل میں یونیورسٹی بنانا قابل مذمت ہے لہذہ گورنمنٹ یونیورسٹی قصور شہر میں تعمیر کرے جو کہ اہلیان قصور کا بنیادی حق ہے

Shares: