راولپنڈی؛ معمولی تلخ کلامی پر سرِ راہ 35 سالہ خاتون قتل

crime

راولپنڈی؛ معمولی تلخ کلامی پر سرِ راہ 35 سالہ خاتون قتل

تھانہ نصیر آباد کے علاقے رینج روڈ پر معمولی تلخ کلامی پر 35 سالہ خاتون کو سرِ راہ تیزدھار آلے سے شہ رگ کاٹ کر قتل کردیا۔ حملے کے بعد زخمی خاتون خود چل کر فارمیسی تک پہنچی،تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ پولیس اور ریسکیو 1122 کے مطابق خاتون شدید زخمی حالت میں رینج روڈ پر واقع فارمیسی کے مرکزی دروازے پر پہنچی اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے گر گئی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کا عملہ موقع پر پہنچا، تاہم طبی امداد سے قبل ہی اس کی موت واقع ہو چکی تھی، جس پر پولیس کو طلب کیا گیا۔

پولیس نے فرانزک ایجنسی کے ماہرین کے ذریعے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران خاتون کی شناخت مدیحہ کے نام سے ہوئی، جو علاقے میں اپنی سہیلی اور اس کے شوہر کے ساتھ موجود تھی کہ وہاں ان کی آپس میں تلخ کلامی ہوئی اور دونوں میاں بیوی نے مقتولہ پر حملہ کر دیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
فُل کورٹ نہ بننے سے آئینی بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے. بلاول بھٹو
رجسٹرار سپریم کورٹ کی تعیناتی بلوچستان ہائیکورٹ میں چیلنج، امان اللہ کنرانی وکیل مقرر
وہ لوگ میرے سامنے جب آتے تو نقاب پہن ہوتے تھے،اظہر مشوانی کا عدالت میں بیان
پنجاب اور کے پی کے انتحابات سے متعلق آئینی درخواست پر فیصلہ محفوظ
ماہ رمضان میں موسیقی کا پروگرام نشر کرنے پر طالبان نےخواتین کے زیرانتظام ریڈیواسٹیشن بند کردیا
سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی پوٹھوہار سے رپورٹ طلب اور تمام شواہد اکھٹے کر کے تفتیش کرنے و ملزمان کی گرفتاری کی ہدایات جاری کردیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ملزمان جلد ہی قانون کی گرفت میں ہوں گے۔

Comments are closed.