پاکستان کرکٹ ٹیم کے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی قیادت سرفراز احمد کے پاس پہ رہے گی ، بابراعظم قومی ٹیم کے نائب کپتان ہونگے، پی سی بی نے سرفراز احمد کی قیادت کا اعلان بروز جمعہ پریس ریلیز کے زریعے کیا ،
تفصیلات کیمطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا سے شیڈول ہوم ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے کپتان اور نائب کپتان کا اعلان کر دیا ، سرفراز احمد کو پی سی بی نے 2016 میں ٹی ٹوئنٹی کی قیادت سونپی تھی اور پھر 2017 میں ون ڈے اور ٹیسٹ کی قیادت بھی سرفراز کو دے دی گئی، سرفراز کی قیادت میں پاکستان نے اب تک 13 ٹیسٹ، 48 ون ڈے اور 34 ٹی ٹوئنٹی انڑنیشنل کھیلے ہیں جن میں سے 4 ٹیسٹ، 26 ون ڈے اور 29 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل پاکستان کرکٹ ٹیم نے جیتے ہیں
تمام تقرریوں کا فیصلہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی کی منظوری کے بعد کیا گیا ، جس میں چیف سلیکٹر و ہیڈ کوچ مصباح الحق اور پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی کی تجویزات پر غور کرکے فیصلہ کیا گیا ،

Shares: