ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ تک قومی ٹیم کا کپتان سرفراز احمد کو ہی ہونا چاہیے، ظہیرعباس
پاکستان کے مایہ ناز سابق ٹیسٹ کرکٹر و کپتان ظہیرعباس کا کہنا ہے کہ پی سی بی کو چاہیے کہ سرفراز احمد کو کم از کم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ تک قومی ٹیم کا کپتان برقرار رکھے ، اس سے قومی ٹیم کی پرفارمنس پر مثبت اثر پڑے گا ،
ظہیر عباس کا مزید کہنا تھا کہ قومی ٹیم کے کپتان کا تقرر اگر ہر سیریز کے بعد کیا جائے گا تو اس کے اثرات منفی ہو نگے ، اور کھلاڑی مزید تذبذب کا شکار ہو جائیں گے ، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اگلے سال 18 اکتوبر 2020 سے 15 نومبر 2020 تک کھیلا جائے گا ،