سرگودھا، باغی ٹی وی(ملک شاہنواز جالپ نامہ نگار )9محرم الحرام 214 جلوس اور 559 مجالس کے لیے 6 ہزار سے زائد پولیس اہلکارتعینات۔
آر پی اوشارق کمال صدیقی نے چاروں اضلاع کے ڈی پی اوز کو 9محرم الحرام کے سیکیورٹی انتظامات فول پروف بنانے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں جس کے تحت تمام اضلاع میں سیکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

9محرم الحرام کوریجن ہذا میں کل214جلوس نکالے جائیں گئے جن میں سرگودھا سے121خوشاب سے25،میانوالی سے 8 جبکہ بھکر سے 60 جلوس نکالے جائیں گے جن میں کیٹیگڑی A کے 24 جلوس شامل ہیں۔سرگودھاریجن سے 559مجالس جن میں سرگودھا سے245 خوشاب سے 79میانوالی سے79 جبکہ بھکر سے 156مجالس کا انعقاد ہو گا جن میں کیٹیگڑی A کی 24 مجالس شامل ہیں۔

214جلوس اور 559 مجالس کی سکیورٹی کے لیے چھ ہزار سے زائد پولیس افسران و ملازمان کے علاوہ جلوس مجالس کی انتظامیہ کی طرف سے بھجوائے گئے افراد بطور رضاکار ڈیوٹی سرانجام دیں گئے۔ اس موقع پر آر پی او نے تمام ڈی پی اوز کو ضابطہ اخلاق پر مکمل پابندی کروانے کی ہدایات جاری کیں۔ترجمان

Shares: