بھارت،خواتین کی برہنہ پریڈ کیس،سپریم کورٹ میں آج سماعت نہیں ہو گی

منی پور میں ہونے والے واقعات انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہیں
0
31
inda

بھارت،خواتین کی برہنہ پریڈ کیس،سپریم کورٹ میں آج سماعت نہیں ہو گی

مودی کے ہندوستان میں دل دہلا دینے والے مظالم پر انسانیت بھی شرما گئی ،4 مئی کو منی پور میں کوکی قبیلے کی 2 خواتین کے اہل خانہ کو آنکھوں سامنے انتہا پسند ہندوؤں نے زندہ جلا ڈالا ،خاندانوں کے قتل عام کے بعد دونوں خواتین کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا ،بعد ازاں انتہا پسند ہندو جتھے نے متاثرہ خواتین کو سر عام برہنہ پریڈ بھی کروائی برہنہ مارچ کے دوران انتہا پسند ہندو مرد اور خواتین زیادتی شدہ خواتین کو مارتے، پیٹتے اور نوچتے رہے ڈھائی ماہ گزرنے کے باوجود پولیس اور مودی سرکار با اثر انتہا پسندوں کے خلاف ایکشن لینے سے گریزاں ہیں پولیس اہلکار زیادتی اور اہل خانہ کو زندہ جلانے والے مجمع کا حصہ تھے،

انسانیت سوز واقعہ ڈھائی ماہ تک انٹرنیٹ بندش کی وجہ سی میڈیا میں رپورٹ نہیں ہو سکا 19 جولائی کو ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد دنیا بھر میں کہرام برپا مودی سرکار پر عالمی میڈیا کی شدید لعن طعن اور کڑی تنقید جاری ہے،امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے واقعے کو سفاک اور خوفناک قرار دے دیا ، امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ منی پور میں ہونے والے واقعات انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہیں،

منی پور میں خواتین کی برہنہ پریڈ، تشدد کے حوالہ سے بھارتی سپریم کورٹ میں آج سماعت نہیں ہو گی بلکہ پیر کو ہو گی،منی پور کے حوالہ سے باقی مقدمات کی آج سماعت ہو رہی ہے، آج بھارتی چیف جسٹس چھٹی پر ہیں اسلئے برہنہ پریڈ والے کیس کی سماعت نہیں ہو گی،

خواتین کی برہنہ پریڈ کے حوالہ سے بھارتی وزارت داخلہ نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کروایا ہے جس میں کہا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات سی بی آئی کو دے دی گئی ہے، ویڈیو بنانے والا گرفتار کر لیا گیا ہے، موبائل بھی برآمد کر لیا گیا ہے،18 جولائی کے بعد منی پور میں کسی کی موت نہیں ہوئی، حالات کو معمول پر لانے کے لیے مسلسل بات چیت جاری ہے، بھارتی حکومت نے سپریم کورٹ سے استدعا کی کہ مقدمے کی کاروائی چھ ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کی جائے،

منی پور میں خواتین کی برہنہ پریڈ کی وائرل ویڈیو کے کیس میں میں اب تک 7 لوگوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ کانگ پوکپی میں 4 مئی کو ایک ہجوم کے ذریعہ دو خواتین کو برہنہ کرکے پریڈ کرنے کا واقعہ کا انکشاف 19 جولائی کو سامنے آنے والی ویڈیو کی وجہ سے ہوا تھا،

خواتین کی برہنہ پریڈ کے ھوالہ سے ویڈیو وائرل ہونے کے بعدبھارت کی تمام سیاسی جماعتیں مذمت کر رہی ہیں اور حکومت سے مطالبہ کر رہی ہیں کہ اب تک اس معاملہ پر حکومت خاموش کیوں ہے

نوجوان جوڑے پر تشدد کیس، پانچویں ملزم کو کس بنیاد پر گرفتار کیا؟ عدالت کا تفتیشی سے سوال

11 سالہ لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے پر بھارتی فوجی اہلکار گرفتار

شادی اس بات کا لائسنس نہیں کہ شوہر درندہ بن کر بیوی پر ٹوٹ پڑے،عدالت

خواجہ سراؤں کا چار رکنی گروہ گھناؤنا کام کرتے ہوئے گرفتار

چار ملزمان کی 12 سالہ لڑکے کے ساتھ ایک ہفتے تک بدفعلی،ویڈیو بنا کر دی دھمکی

ماموں کی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار

پانی پینے کے بہانے گھر میں گھس کر لڑکی سے گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

Leave a reply