سرگودھا : اے سی عمردراز گوندل کا چینی زخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاٶن ۔
سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) حکومت پنجاب کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر سرگودھا محمد اصغر جوئیہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا عمر دراز گوندل کا چینی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن، چینی مہنگی بیچنے اور ذخیرہ اندوزی کرنے پر متعدد گودام اور دوکانوں کو سیل کردیا اور ان پر بھاری جرمانے عائد کردیئے گئے۔ ذخیرہ اندوزی کرنے پر 50 کلوگرام کے 500 گٹو چینی قبضے میں لے لی گئی ہے اور 4 سٹورز کو سیل کیا گیا ہے۔ اس موقع پر اے سی سرگودھا عمر دراز گوندل کا کہنا تھا کہ تحصیل سرگودھا میں چینی کا کوئی بحران نہیں ہے اور سرگودھا میں چینی 90 روپے میں فروخت ہو رہی ہے
۔ ذخیرہ اندوزی اور اشیاء خوردونوش کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ شہریوں سے التماس ہے کہ وہ ذخیرہ اندوزوں کی نشاندہی کریں تاکہ ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جاسکے۔