سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) حکومت پنجاب کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر سرگودھا محمد اصغر جوئیہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا عمر دراز گوندل نے چک نمبر 57 شمالی میں ایک بڑی کاروائی میں 574 کنال سرکاری زمین ناجائز قابضین سے واگزار کروا لی۔ نا جائز قابضین نے مچھلی فارم کے تالاب بنا کر سرکاری زمین پر قبضہ کیا ہواتھا، ناجائز قابضین کے خلاف تھانہ جھال چکیاں میں ایف آئی آر درج کروادی گئی ہے۔ سرکاری اراضی کی کل مالیت تقریبا 15 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر عمر دراز گوندل کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق قبضہ گروپوں سے سرکاری اراضی واگزار کرانے کا سلسلہ جاری ہے،کسی بھی شخص کو سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے نہیں دیا جائے گا، پہلے بھی سرگودھا میں اربوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی واگزار کرائی گئی ہے۔ انہوں نے مزید بتایاکہ ناجائز قابضین کو تاوان لگایا جا رہا ہے۔

سرگودھا : اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا کا قبضہ مافیا کیخلاف کریک ڈاٶن جاری ۔
Shares: