سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی ) نواحی گاؤں چک نمبر 42 جنوبی میں چند با اثر اوباشوں نے محمد رمضان ولد دین قوم راجپوت کی سربراہی میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کی زیر تعمیر دیوار گرا دی
تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں چک نمبر 42 جنوبی میں بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے بچیوں کے سکول کی چار دیواری کا کام جاری تھا کہ 9 اور 10 محرم کی درمیانی شب کو سکول سے ملحقہ کالونی کے رہائشی محمد رمضان نے چند اوباشوں کے ساتھ مل کے سکول کی زیر تعمیر دیوار گرا دی اور بنیادیں مٹی سے بھر دیں سکول کمیٹی بھی معاملات حل کرانے میں ناکام ہو چکی ہے سکول انتہائی حساس ادارہ ہے اور کیٹیگری A میں شامل ہے سکول کی پرنسپل کی جانب سے ایس ایچ او تھانہ کڑانہ کو کار سرکار میں مداخلت کی درخواست بھی دی گئی ہے تاہم ابھی تک کوئی کاروائی عمل میں نہیں آئی سکول پرنسپل کا مطالبہ ہے کہ انتظامیہ اس واقعے کا فوری نوٹس لے اور ذمہ داران کے خلاف کاروائی کرے.بچیوں کی بے پردگی کا مسئلہ ہے اس ماحول میں نصابی عمل شدید متاثر ہے

Shares: